عالیجاب وزیراعظم  پریوت چان اوچا

ایکسیلینسیز

عزت مآب

آپ سے ہند۔ آسیان سربراہ اجلاس کے موقع پر ایک بار پھر مل کر خوشی ہورہی ہے۔ میں شاندار التزامات اور اعلی معیار کی ضیافت کے لئے تھائی لینڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آئندہ سال آسیان اور مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس کی صدارت کے لئے ویتنام کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

حضرات،

میں ہندوستان اور آسیان کے درمیان انڈو۔ پیسفک آؤٹ لُک کے تعلق سے باہمی تعاون کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی ہمارے ہند ۔ بحرالکاہل تصور کا ایک اہم جزو ہے۔ آسیان ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا دل ہے اور ہمیشہ رہے گا۔مربوط، منظم اور اقتصادی نقطہ نظر سے ترقی پذیر آسیان ، ہندوستان کے بنیادی مفاد میں ہے۔ ہم مضبوط تر سطحی، سمندری ، ایئر کنکٹی وٹی و ڈیجیٹل لنک کے توسط سے اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں پابند عہد ہیں۔ایک بلین ڈالر کی لائن آف کریڈٹ ، فزیکل اور ڈیجیٹل کنکٹی وٹی کے لئے  مفید ثابت ہوگا۔ہماری منشا مطالعات، تحقیق، تجارت اور سیاحت کے لئے لوگوں کی آمد و رفت میں زبردست اضافے کی ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے ہندوستان باہمی مفادات کے شعبوں میں آسیان کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہے۔گزشتہ برس سنگا پور میں کم  میموریٹیو سمٹ اور انفارمل سمٹ میں لئے گئے فیصلوں کا نفاذ ہمیں اور قریب لایا ہے۔ ہم زراعت، سائنس، ریسرچ، آئی سی ٹی اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں صلاحیت سازی اور شراکت داری میں مزید اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ میں حال ہی میں آسیان۔ انڈیا ایف ٹی اے کے جائزے  کے تعلق سے لئے گئے فیصلے کا خیرمقد.

م کرتا ہوں۔ اس سے نہ صرف ہمارے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ اس سے ہماری تجارت میں بھی توازن آئے گا۔ ہم سمندری سلامتی، نیلی معیشت اور انسانی امداد جیسے شعبوں میں اپنی شراکت داری کو بھی مضبوط کرنا چاہتےہیں۔ آپ حضرات کے خیالات سننے کے بعد میں کچھ پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کرنا چاہوں گا۔ میں ایک بار پھر تہہ دل سے تھائی لینڈ اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اظہار لاتعلقی : وزیراعظم کی  یہ تقریر ہندی میں کی گئی تھی۔ یہ اس تقریر کا قریب تک ترجمہ ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump

Media Coverage

India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on National Sports Day
August 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to all sports lovers on National Sports Day. Shri Modi said that the dedication, passion and determination of sportspersons make the entire nation proud.

The Prime Minister also paid homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance and contribution to Indian hockey continue to inspire generations.

Shri Modi posted on X:

“To every sports lover…your dedication, passion and determination make everyone proud.

We also pay homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance inspires generations.

#NationalSportsDay”