نئی دہلی،  3 ستمبر 2021،    وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دوپہر ابو ظہبی کے  ولی عہد عزت مآب   شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے  بھارت اور  متحدہ عرب امارات  جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ   کے تحت مختلف شعبوں میں  دو طرفہ تعاون  کے سلسلے میں مسلسل  پیش رفت کا  مثبت طریقے سے جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  بھارتی برادری کے لئے متحدہ عرب امارات کی مدد کی تعریف کی۔ انہوں نے  دوبئی میں یکم اکتوبر 2021 سے منعقد کئے جانے والے  ایکسپو 2020 کے  لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں لیڈروں نے مشترکہ مفاد کے علاقائی معاملات پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  دنیا میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے لئے  کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسی طاقتوں کے سامنے بین الاقوامی برادری کے  ایک ساتھ کھڑے  ہونے  کی اہمیت پر زور دیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
ISRO Successfully Tests CE20 Cryogenic Engine At Uprated 220 KN Thrust For C32 Stage Of Upcoming LVM3 Mission

Media Coverage

ISRO Successfully Tests CE20 Cryogenic Engine At Uprated 220 KN Thrust For C32 Stage Of Upcoming LVM3 Mission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 اگست 2026
September 11, 2026

Seva Pakhwada to Superpower Status: Why Citizens Are Hailing PM Modi’s Relentless Push