نئی دہلی ،09ستمبر2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے فون پر گفتگو کی۔

دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 وبائی مرض کے تناظر میں عالمی چنوتیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے جی 20 گروپنگ کی جاری صدارت کے دوران سعودی عرب کے ذریعے فراہم کی جانے والی قیادت کی تعریف کی۔لیڈران نے اتفاق کیا کہ جی20 کی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات نے وبائی مرض سے نمٹنے میں باہمی اشتراک کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے جی 20 کے حالیہ ایجنڈے میں موجود ترجیحات پر بھی بات کی۔

دونوں لیڈران نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی حالت پر اپنی طمانیت کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط  کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔وزیر اعظم نے کووڈ-19وباء کے دوران سعودی حکام کے ذریعے ہندوستانی سفارتکاروں کوفراہم کی گئی امداد کے لئے  عزت مآب شاہ سلمان کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی عرب کے شاہی خاندان کے دیگر ممبران اور مملکت کے تمام شہریوں کی صحت و تندرستی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s maternal mortality drops nearly 80% since 1990: Global study

Media Coverage

India’s maternal mortality drops nearly 80% since 1990: Global study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 مارچ 2026
March 29, 2026

Citizens Praise PM Modi for The Visionary Shift: Empowering Every Citizen in an Uncertain World