یوپی آئی پے ناؤ لنکیج سرحد پار ترسیلات کو آسان، سستا اور ریئل ٹائم بنائے گا
گورنر، آر بی آئی اور ایم ڈی، ایم اے ایس نے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان پہلی بار سرحد پار لین دین کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم جناب لی  سین لونگ  نے ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی ) اور سنگاپور کے پے ناؤ کے درمیان ریئل ٹائم پیمنٹ لنکیج کے ورچوئل لانچ میں حصہ لیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر جناب  شکتی کانت داس اور سنگا پور کی مانیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب  روی مینن نے اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے براہ راست سرحد پار لین دین کیا۔

سنگاپور پہلا ملک ہے جس کے ساتھ کراس بارڈر پرسن ٹو پرسن(پی 2 پی) ادائیگی کی سہولت شروع کی گئی ہے۔ اس سے سنگاپور میں ہندوستانی تارکین وطن ، خاص طور پر تارک وطن ورکروں/طلباء کو مدد ملے گی   اور ڈیجیٹلائزیشن اور فن ٹیک کے فوائد کو سنگاپور سے ہندوستان اور اس کے برعکس رقم کی فوری اور کم لاگت میں منتقلی کے ذریعے عام آدمی کو فائدہ پہنچا یا جاسکے گا۔ کیو آر کوڈز کے ذریعے یو پی آئی ادائیگیوں کی قبولیت سنگاپور میں منتخب مرچینٹ  آؤٹ لیٹس پر پہلے سے ہی دستیاب ہے۔

ورچوئل لانچ سے پہلے دونوں وزرائے اعظم کے درمیان فون پربات چیت ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے ہند-سنگاپور تعلقات کو آگے لے جانے کی خاطر شراکت داری کے لئے وزیر اعظم لی کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کی جی 20 صدارت میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار کیا ۔

 

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jumbo Indian contingent comprising 768 athletes, support staff and officials for Asian Games

Media Coverage

Jumbo Indian contingent comprising 768 athletes, support staff and officials for Asian Games
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 اگست 2026
September 04, 2026

Make in India, Power India, Play for India: Multi-Sector Momentum Under PM Modi’s Leadership