نئی دہلی۔ 14 فروری     وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی ، 16 فروری 2021 کو 11 بجے صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مہاراجہ سہیل دیو میموریل اور چتورا جھیل کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اترپردیش  کے بہرائچ میں ہونے والے اس پروگرام کا اہتمام  مہاراجہ سہیل دیو کی یوم پیدائش کے طور پرکیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر یوپی کے وزیر اعلی  جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود ہوں گے۔

اس پورے منصوبے میں مہاراجہ سہیل دیو کے گھوڑسواری والے  مجسمے کی تنصیب اور سیاحوں کے لیے مختلف سہولیات جیسے کیفے ٹیریا ، گیسٹ ہاؤس اور بچوں کے پارک کی ترقی شامل ہوگی۔

مہاراجہ سہیل دیو کی ملک کے تئیں عقیدت اور  خدمت سب کے لئےتحریک حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور اس یادگار مقام کی ترقی  سے ، مہاراجہ سہیل دیو کی بہادری کی  داستان سے ملک بہتر طور پر واقف ہوسکے گا۔ اس سے اس مقام  کی سیاحتی صلاحیتوں میں  بھی مزید اضافہ ہوگا۔  

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Technical textiles critical to footwear sector

Media Coverage

Technical textiles critical to footwear sector
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 29 اپریل 2026
April 29, 2026

Leadership That Plays, Builds & Delivers: PM Modi’s Vision Igniting Youth, Women & Northeast India