نئی دہلی، 28 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 ستمبر ، 2018 ء کو وگیان بھون واقع نئی دلّی میں حیاتِ نو کے لئے تعلیم پر اکیڈمک قیادت کانفرنس کا افتتاح کریں گے  ، جس میں  350 سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر / ڈائرکٹر حضرات شرکت کر رہے ہیں ۔ اس تقریب کا اہتمام مشترکہ  طور پر یو جی سی ، اے آئی سی ٹی ای ،  آئی سی ایس ایس آر ، آئی جی این سی اے ، آئی جی این او یو ، جےاین یو  اور ایس جی ٹی یونیورسٹی کے ذریعے کیاجا رہا ہے ۔

اس کانفرنس کا مرکزی خیال ہندوستانی تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالنا اور تعلیمی نتائج حاصل کرنے اور تعلیمی ضابطے میں بنیادی تبدیلی لانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنا ہے۔اس کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں 29ستمبر2018 کی صبح میں عمل میں آئے گا۔اس کے بعد کانفرنس میں درج ذیل آٹھ موضوعات پر مختلف اجلاس منعقد کئے جائیں گے:

  1. طلبا پر مرکوز تعلیم کے لئے تدریس کے فن کو بہتر بنانا۔اپنی مرضی کے مطابق طلبا کے سیکھنےکے لئے مصنوعی انٹلی جنس کا استعمال۔
  2. روزگار تلاش کرنے سے روزگار پیدا کرنے تک۔ اختراع اور تجارت و کاروبار کو بہتر بنانا۔
  3. تحقیق کے معیار کو بہتر بنانا۔ ہندوستان کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا۔
  4. تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک وتعاون پیدا کرنا۔ تعلیمی وسائل مثلاً کتب خانوں کو آپس میں ساجھا کرنا اور معلومات کا باہم لین دین۔
  5. جامع اور مربوط کیمپس کی تعمیرکرنا۔ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا جن سے طلبا کو اپنے کیمپس سے جذباتی لگاؤ پیدا ہوسکے۔
  6. شراکت دار گورننس ماڈل۔ گورننس کے عمل میں طلبا کی شراکت داری کو آسانی فراہم کرنا۔
  7. مستحکم مالی ماڈلوں کی تشکیل۔ فارغ التحصیل طلبا اور کارپوریٹ(سی ایس آر) سے فنڈز حاصل کرکے حکومتی وسائل میں امداد فراہم کرنا۔
  8. آفاقی اقدار پیدا کرکے اور تعلیم میں لائف اسکلز کے ذریعہ اخلاقیات اور اقدار کی تعلیم کو فروغ دینا۔

اس کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کریں گے۔اس اختتامی اجلاس میں آٹھ گروپ آئندہ کے لئے لائحہ عمل پیش کریں گے،جن پر سبھی کا اتفاق رائے ہو۔مستقبل کے اس لائحہ عمل پر مکمل اجلاس میں مزید تبادلہ خیال کیاجائے گا۔توقع ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعہ ملک کے اندر اعلی تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع ایکشن پلان تیار ہوسکے گا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India is reshaping strategy through diversified trade, stronger self-reliance, deeper partnerships

Media Coverage

India is reshaping strategy through diversified trade, stronger self-reliance, deeper partnerships
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the importance of complete and scientifically grounded knowledge
February 18, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam highlighting the importance of complete and scientifically grounded knowledge. Such a complete true wisdom leads an individual to fullness, Clarity and the supreme realisation of truth.

The PM quoted an ancient Sanskrit verse on X:

“ज्ञानं तेऽहं सविज्ञानमिदं वक्ष्याम्यशेषतः।

यज्ज्ञात्वा नेह भूयोऽन्यज्ज्ञातव्यमवशिष्यते।।”