نئی دہلی،04؍نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 3؍نومبر 2019 کو آسیان-انڈیا سربراہ کانفرنس کے موقع پر میانمار کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی سے ملاقات کی۔ ستمبر ؍2017 میں  میانمار کے اپنے گزشتہ دورے اور جنوری 2018 میں آسیان-انڈیا یادگار سربراہ کانفرنس کے دوران اسٹیٹ کونسلر کے ہندوستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نےدونوں ملکوں کے درمیان اہم    پارٹنرشپ کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے  ہندوستان کی لُک ایسٹ پالیسی اور پڑوسی ملکوں کو ترجیح دینے کی پالیسیوں     کے پیش نظر اُس ترجیح پر زور دیا، جو ہندوستان ایک پارٹنر کے طور پر میانمار کو دیتا ہے۔ اس مقصد کے لئے  انہوں نے سڑکوں، بندرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعہ   میانمار  تک اور اس کے ذریعہ   جنوب-مشرقی  ایشیاء تک مادی کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کےلئے ہندوستان کی عہدبندی پرزور دیا۔ ہندوستان ، میانمار کی پولیس، فوج اور سول سروینٹس کے ساتھ ساتھ اس کے طلبہ اور شہریوں کےلئے  صلاحیت کی توسیع کی مضبوطی کے ساتھ حمایت بھی جاری رکھے گا۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام سے عوام کے رابطوں سے پارٹنرشپ کی بنیاد کی توسیع میں مدد ملے گی اور    اس لئے انہوں نےدونوں ملکوں کے درمیان فضائی کنکٹی ویٹی کی توسیع  اور  نومبر 2019 کے آخر میں ینگون میں سی ایل ایم وی ممالک (کمبوڈیا، لاؤس ، میانمار اور ویتنام) کےلئے  ایک کاروباری تقریب کی میزبانی کرنے کے حکومت ہند کے منصوبوں سمیت میانمار میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری مفاد کا خیر مقدم کیا۔

اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتی ہے اور انہوں نے میانمار میں جمہوریت کی توسیع اور ترقی کی گہرائی کے لئے ہندوستان کی مسلسل حمایت کی ستائش کی۔

دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہماری شراکت داری کی وسعت کو جاری رکھنے کے لئے مستحکم اور پُرامن سرحد کی بہت اہمیت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان -میانمار کی سرحد کے پار کارروائی کرنےکےلئے شورش برپاکرنے والےکسی گروپ کو  جگہ نہ دیئےجانے کو یقینی بنانے  کےلئے ہندوستان میانمارکےتعاون کو بہت اہمیت دیتاہے۔

250پری فیبریکیٹیڈ مکانات تیار کرنے ، جو کہ اس سال جولائی ماہ میں میانمارحکومت کے سپرد کئے گئے تھے، کے پہلے ہندوستانی پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر رکھائن کی صورتحال کے سلسلے میں وزیراعظم نے اس ریاست میں مزید سماجی، اقتصادی پروجیکٹوں پر کام کرنے کے لئے ہندوستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے گھروں سے اُجڑ کر بنگلہ دیش میں قیام پذیر لوگوں کی  رکھائن ریاست میں تیزرفتار محفوظ اور پائیدار طریقے سے اپنے   گھروں کو واپسی  نہ صرف خطے کے مفاد میں ہے بلکہ بے گھر افراد اور تینوں پڑوسی ملکوں، ہندوستان، بنگلہ دیش اور میانمار کے بھی مفاد میں ہے۔

دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے بنیادی مفاد کے شعبوں میں تعاون کے تمام معاملوں میں مستحکم تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے آنے والے سال میں اعلیٰ سطحی بات چیت کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
A first: Life insurers collected ₹4 trn in new business premium in FY26

Media Coverage

A first: Life insurers collected ₹4 trn in new business premium in FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays tribute to victims of Pahalgam terror attack
April 22, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today paid tributes to the innocent lives lost in the gruesome Pahalgam terror attack on this day last year. Remembering the victims, the Prime Minister said they will never be forgotten and reaffirmed the nation’s enduring commitment to stand by their families in this hour of grief.

Shri Modi underscored that India stands united in grief and in unwavering resolve against terrorism. He reiterated that the country will never bow to any form of terror and that the heinous designs of terrorists will never succeed.

The Prime Minister posted on X:

"Remembering the innocent lives lost in the gruesome Pahalgam terror attack on this day last year. They will never be forgotten. My thoughts are also with the bereaved families as they cope with this loss.

As a nation, we stand united in grief and resolve. India will never bow to any form of terror. The heinous designs of terrorists will never succeed."