نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے  پراکرم دیوس  پر ،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں سمویدھان  سدن کے سنٹرل ہال میں نوجوان دوستوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے طلباء سے دریافت کیا کہ 2047 تک قوم کا مقصد کیا ہے، جس کا ایک طالب علم نے انتہائی اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک (وکست بھارت) بنانا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے یہ پوچھے جانے پر کہ صرف 2047 تک ہی کیوں، ایک اور طالب علم نے جواب دیا کہ ‘‘اس وقت جب ہندوستان اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منا رہا ہو گا ، ہماری موجودہ نسل قوم کی خدمت کے لیے تیار ہو جائے گی’’۔

 

اس کے بعد جناب مودی نے طلباء سے آج کی اہمیت کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش ہے، جو اڈیشہ کے کٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ   نیتا جی بوس کا یوم پیدائش منانے کے لیے کٹک میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور طالبہ  سے پوچھا، نیتا جی کا کون سا قول آپ کو سب سے زیادہ ترغیب دیتا ہے، جس پر اس نے جواب دیا، ‘‘تم مجھے خون دو اور میں تمہیں  آزادی دوں گا  ’’۔ اس طالبہ نے  مزید وضاحت کی کہ نیتا جی بوس نے اپنے ملک کو سب سے زیادہ ترجیح دے کر حقیقی قیادت کا مظاہرہ کیا اور یہ لگن ہمیں بہت زیادہ متاثر کرتی ہے۔ وزیر اعظم  نے پھر پوچھا کہ آپ کو کون سے اقدامات سے ترغیب  حاصل  ہوتی ہے ، جس پر طالبہ نے جواب دیا کہ اسے ملک کے  کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے  سے تحریک حاصل کرتی ہے ، جو کہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کا ایک حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے اس کے بعد لڑکی سے پوچھا کہ ہندوستان میں کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں، جس پر اس نے جواب دیا کہ الیکٹرک گاڑیاں اور بسیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ 1,200 سے زیادہ الیکٹرک بسیں دہلی میں چل رہی ہیں اور مزید متعارف کرائی جائیں گی۔

 

وزیر اعظم نے طلباء کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم سوریہ گڑھ یوجنا کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت گھر کی چھت پر سولر پینل لگائے گئے ہیں، جو  شمسی توانائی  کے ذریعے بجلی پیدا کریں گے، جس سے بجلی کے بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیدا ہونے والی بجلی کو ای گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس طرح روایتی  ایندھن پر ہونے والے اخراجات کو ختم کیا جا سکتا ہے اور آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جناب مودی نے طلباء کو مزید بتایا کہ ذاتی استعمال کے بعد گھر پر پیدا ہونے والی اضافی بجلی حکومت کو فروخت کی جا سکتی ہے، جو اسے آپ سے خریدے گی اور مالی معاوضہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ گھر بیٹھے پیدا کی ہوئی  بجلی فروخت کر کے  منافع کما سکتےہیں۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles

Media Coverage

Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends Holi greetings to the nation; shares Sanskrit Subhashitam
March 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, extended his heartfelt greetings to the people of the country on the occasion of Holi. He wished that this festival of colours and joy brings happiness, prosperity and success into everyone’s lives.

The Prime Minister said that the festival of Holi fills the entire atmosphere with new energy, which is its greatest speciality. He noted that the vibrant colours of happiness visible everywhere during the festival immerse everyone in a spirit of joy and celebration.

The Prime Minister also shared a Sanskrit Subhashitam-

उद्भिन्नस्तबकावतंससुभगाः प्रे खन्मरुन्नर्तिताः
पुष्पोद्गीर्णपरागपांशुललसत्पत्रप्रकाण्ड त्विषः।

गम्भीरक्रमपञ्चमोन्मदपिकध्वानोच्छलद्गीतयः
प्रत्युज्जीवितमन्मथोत्सव इव क्रीडन्त्यमू भूरुहः॥

The Shubhashitam conveys that Like beautiful lotus flowers, blossoming under the mesmerizing dance of the spring breeze, adorned with vibrant colors and fragrance, the glorious celebration of love flourishes exuberantly, filled with joyful melodies that awaken life itself.

The Prime Minister wrote on X;

“सभी देशवासियों को होली की अनंत शुभकामनाएं। रंग और उमंग से भरा यह त्योहार सबके लिए खुशियों की बहार लेकर आए। हर किसी के जीवन में सुख-समृद्धि और सफलता के रंगों की बौछार हो, यही कामना है।”

“होली का त्योहार पूरे माहौल में नई ऊर्जा भर देता है। यही इस उत्सव की बड़ी विशेषता है। हर तरफ जिस प्रकार खुशियों के रंग बिखरे नजर आते हैं, वो हर किसी को उल्लास और आनंद से सराबोर कर जाता है।

उद्भिन्नस्तबकावतंससुभगाः प्रे खन्मरुन्नर्तिताः
पुष्पोद्गीर्णपरागपांशुललसत्पत्रप्रकाण्ड त्विषः।

गम्भीरक्रमपञ्चमोन्मदपिकध्वानोच्छलद्गीतयः
प्रत्युज्जीवितमन्मथोत्सव इव क्रीडन्त्यमू भूरुहः॥”