وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام ترقیاتی اسکیمیں خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ہیں
وزیر اعظم نے خواتین پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں اپنے متاثر کن مزید تجربات کے بارے میں بتائیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار کی ’’ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘‘ کے مستفیدین سے بات چیت کی۔

 

بہار کے مغربی چمپارن ضلع کی قبائلی خاتون رنجیتا  کازی نے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے ذریعے علاقے میں  کی گئی انقلابی تبدیلیوں پر دلی شکریہ ادا کیا۔ اپنی مدد آپ گروپ  ’جیویکا   ‘سے وابستہ رنجیتا نے بتایا کہ ان کا جنگلاتی علاقہ، جو پہلے بنیادی سہولیات سے محروم تھا، اب سڑک، بجلی، پانی، صفائی ستھرائی اور تعلیم جیسی سہولیات سے آراستہ ہے۔ انہوں نے خواتین کے لیے وزیر اعلیٰ کی پہل  ، خاص طور پر ریزرویشن کی پالیسیوں کی ستائش کی ، جن سے سرکاری ملازمتوں اور پنچایتی راج اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سائیکل اور یونیفارم اسکیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب بچیاں یونیفارم پہن کر سائیکل پر اسکول جاتی ہیں تو انہیں بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔

رنجیتا نے ،وزیر اعظم کی اجوولا یوجنا کی بھی تعریف کی، جس کے ذریعے خواتین کو کم قیمت پر گیس سلنڈر فراہم ہوئے  ہیں، جس سے انہیں دھوئیں بھرے باورچی خانوں سے نجات ملی اور ان کی صحت میں بہتری آئی ۔ انہوں نے مکانات کی اسکیم کے فوائد کا بھی ذکر کیا  ، جس کے تحت وہ اب ایک پکے مکان میں رہتی ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ کے حالیہ فیصلے کو بھی سراہا، جس میں 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے اور پنشن کو 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کرنے کا اعلان کیا گیا، جس سے خواتین کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔ ’’ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘‘ کے تحت رنجیتا نے بتایا کہ وہ ابتدائی 10000 روپے سے جوار اور باجرا کی کھیتی کے لیے پمپ سیٹ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور بعد میں 2 لاکھ روپے لگا کر دیسی اناج کو فروغ دینے کے لیے آٹے کا کاروبار شروع کریں گی۔

رنجیتا نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی مدد سے روزگار  کو تقویت فراہم ہوتی  ہے اور خواتین کے ’’ لکھ پتی دیدی ‘‘  بننے کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے علاقے کی خواتین ’’ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘‘  کو نو راتری کے ساتھ ایک تہوار کے طور پر منا رہی ہیں۔  مغربی  چمپارن کی تمام دیدیوں کی جانب سے  ، انہوں نے دونوں رہنماؤں کا ان کی مسلسل  تعاون پر دلی شکریہ اور گہری قدردانی  کا اظہار کیا ۔

 

محترمہ ریتا دیوی، جو بھوجپور ضلع کی ایک اور مستفید ہیں،  انہوں نے آراہ کی تمام خواتین کی جانب سے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کو دلی سلام پیش کیا۔ انہوں نے اپنے بااختیار بننے  کے سفر کو بیان کیا  ، جو   2015 ء میں شروع ہوا، جب وہ  اپنی مدد آپ  گروپ سے وابستہ ہوئیں اور ’’ بھیا پہل ‘‘   اسکیم کے تحت 5000 روپے حاصل کیے۔ اس رقم سے انہوں نے چار بکریاں خریدیں اور روزگار کا آغاز کیا۔ بکری پالنے کی آمدنی سے انہوں نے 50 مرغیاں خریدیں اور انڈے بیچنے کا کام شروع کیا، ہر انڈے کی قیمت 15 روپے رکھی۔ انہوں نے جدت اختیار کرتے ہوئے مچھلی رکھنے کے کنٹینر اور روشنی کا استعمال کر کے چوزے نکالنے کا انتظام کیا، جس سے ان کے گھر کی مالی حالت میں نمایاں بہتری آئی۔

ریتا دیوی نے فخر سے کہا کہ وہ اب ’’ لکھ پتی دیدی ‘‘اور ’’ ڈرون دیدی ‘‘  دونوں بن چکی ہیں، جس سے  ان کی ترقی اور کامیابی کی عکاسی  ہوتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا ’’ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘‘  کے آغاز پر شکریہ ادا کیا، جس نے گاؤوں اور محلوں میں خوشی اور سرگرمی کی لہر پیدا کی ہے۔ ضلع بھر کی خواتین نے مختلف کاروبار شروع کیے ہیں—کچھ نے مویشی اور بکری پالنا شروع کیا، تو کچھ نے چوڑیوں کی دکانیں کھولی ہیں۔ ریتا نے بتایا کہ پہلی قسط کے 10000 روپے ملنے پر  ، انہوں نے 100 مرغیاں خریدیں تاکہ سردیوں میں انڈوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ بعد میں 2 لاکھ روپے کی مدد سے  ، انہوں نے اپنا پولٹری فارم قائم کیا اور کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مشینری بھی لگائی۔

انہوں نے دیگر سرکاری اسکیموں کے اثرات کو بھی اجاگر کیا، جن میں پردھان منتری آواس یوجنا شامل ہے  ، جس کے تحت ان کا کچا مکان—جو بارش کے دنوں میں ٹپکتا تھا—اب ایک پکا گھر بن چکا ہے۔ انہوں نے سووچھ بھارت مشن کے تحت بیت الخلا کی تعمیر  کے سبب رونما  ہونے والی تبدیلیوں  کو نمایاں کیا، جس نے خواتین کو کھیتوں میں جانے کی مجبوری سے نجات دلائی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر گھر میں بیت الخلا موجود ہے۔ نل -جل اسکیم کے آنے سے گاؤوں  کے لوگوں کو پینے کا  صاف پانی دستیاب ہوا ہے، جس سے صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ریتا دیوی نے بتایا کہ اجوولا یوجنا کے تحت گیس کنکشن ملنے کے بعد  ، وہ اب روایتی چولہوں پر کھانا نہیں پکاتیں، جو نقصان دہ دھواں پیدا کرتے تھے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ اب وہ محفوظ طریقے سے گیس پر کھانا پکا سکتی ہیں۔ انہوں نے آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ کی بھی تعریف کی، جو بغیر کسی خرچ کے 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 125 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی نے  ، ان گھروں کو روشن کر دیا ہے  ، جو کبھی اندھیرے میں ڈوبے رہتے تھے اور اب بچے بلا کسی پریشانی کے پڑھائی کر سکتے ہیں۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب خواتین کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ ہوتا ہے تو ان کے بچوں کو بھی اس کا براہ راست فائدہ ملتا ہے۔ پہلے خواتین کو تعلیم کے لیے دور جانا پڑتا تھا، لیکن اب ان کے بچوں کو اسکول جانے کے لیے سائیکل اور یونیفارم دیے جاتے ہیں۔ ریتا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی سائیکل اور یونیفارم ملا تھا، جس کی بدولت وہ فخر کے ساتھ اسکول جا پاتی تھیں۔ انہوں نے سرکاری اسکیموں کے تمام فوائد پر دونوں رہنماؤں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خوش دلی سے جواب دیتے ہوئے ریتا دیوی کی تعریف کی کہ انہوں نے کس طرح وضاحت اور روانی سے تمام اسکیموں کا ذکر کیا اور ان کے اثرات بیان کیے۔ انہوں نے ان سے تعلیمی پس منظر کے بارے میں پوچھا، جس پر ریتا نے جواب دیا کہ انہوں نے پڑھائی جیویکا گروپ سے جڑنے کے بعد ہی شروع کی تھی۔ انہوں نے پہلے میٹرک، انٹرمیڈیٹ یا گریجویشن مکمل نہیں کیا تھا، لیکن اب وہ دیہی ترقی میں ایم اے میں داخلہ لے چکی ہیں۔ آخر میں انہوں نے ضلع کی تمام دیدیوں کی جانب سے مسلسل شکریہ اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

گیا ضلعے میں بودھ گیا بلاک کے جھکاتیا گاؤں  کی رہائشی اور ’’ گلاب جی وکاس  اپنی مدد آپ گروپ ‘‘  کی صدر نور  جہاں خاتون نے ضلع کی تمام خواتین کی جانب سے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کو دلی سلام پیش کیا۔ انہوں نے خواتین کو ’’ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘‘  کے تحت 10000 روپے کی پہلی قسط فراہم کیے جانے پر بے حد مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اعلان نے گھروں اور گاؤوں  میں جوش و خروش اور بات چیت کا ماحول پیدا کر دیا ہے، جہاں خواتین اپنے پسندیدہ روزگار کے منصوبے بنا رہی ہیں۔

نور  جہاں نے بتایا کہ وہ 10000 روپے کی رقم کو اپنی موجودہ درزی کی دکان کو بڑھانے کے لیے استعمال کریں گی تاکہ ایک بڑا کاؤنٹر بنا کر سامان کی بہتر طریقے سے نمائش اور  اسے فروخت کر سکیں۔ وہ اور ان کے شوہر، جو ایک ماہر درزی ہیں اور پہلے گاؤں سے باہر کام کرتے تھے، اب مل کر یہ دکان چلا رہے ہیں اور پہلے ہی دس افراد کو روزگار فراہم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں 2 لاکھ روپے کی  مالی مدد  ملتی ہے تو وہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے، اضافی مشینیں خریدنے اور مزید دس افراد کو ملازمت دینے کا  ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے خواتین کی ترقی کے لیے  ، وزیر اعلیٰ کی مستقل کوششوں کی تعریف کی اور 125 یونٹ تک مفت بجلی کے اثرات کو اجاگر کیا، جس نے ان کا گھریلو بل مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ اب یہ بچت ان کے بچوں کی ٹیوشن فیس میں استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ سب سے غریب خواتین، جو پہلے اخراجات کے ڈر سے بجلی کا کنکشن نہیں لیتی تھیں، اب مکمل روشن گھروں میں رہتی ہیں  ، جہاں بچے بلب کی روشنی میں پڑھتے ہیں۔

 

ماضی کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے، نور جہاں نے بتایا کہ  اپنی مدد آپ گروپ سے جڑنے سے پہلے خواتین شاذ و نادر ہی گھروں سے باہر نکلتی تھیں اور اکثر گھر والوں کی مزاحمت کا سامنا کرتی تھیں۔ کچھ خواتین گھریلو تشدد کا بھی شکار تھیں۔ آج، انہوں نے کہا کہ  گھر کے افراد خود خواتین کو باہر جا کر کام کرنے اور  نتیجہ خیز سرگرمیوں میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس فخر کا ذکر کیا  ، جو ان کے گھر والے محسوس کرتے ہیں  ، جب وہ روزگار یا تربیتی سرگرمیوں کے لیے باہر جاتی ہیں اور اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ  وہ اپنے شوہر، جو ایک ماہر درزی ہیں،  ان کی مدد سے  خود دوسروں کو بھی تربیت دیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وہ اپنے شوہر کو ہی اپنی واحد طاقت سمجھتی تھیں، لیکن اب ان کے شوہر فخر سے انہیں گھر کی ’’ لکھ پتی  ‘‘ کہتے ہیں۔ غربت اور جھونپڑی سے نکل کر وہ آج ایک پکے گھر میں رہ رہی ہیں اور گیا ضلع کی تمام خواتین کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا  تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا۔

ان کی بات پر ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ، نور  جہاں خاتون کی وضاحت اور دل سے کیے گئے بیان کی تعریف کی۔ یہ وزیرِ اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کی کہانی دوسروں کے لیے زبردست ترغیب  کا باعث  ہوگی  ، انہوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہفتے میں ایک دن مختلف گاؤوں  کا دورہ کریں اور 50 سے 100 خواتین کو جمع کر کے اپنا تجربے سے انہیں واقف کرائیں  ۔ انہوں نے انہیں دلی مبارکباد  پیش کی اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

بھوانی  پور کی رہائشی اور  ’’ مُسکان  اپنی مدد آپ گروپ ‘‘  کی سیکریٹری محترمہ  پُتُل دیوی  نے پورنیہ ضلع کے عوام کی جانب سے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ’’ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘‘  کے تحت 10000 روپے ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت ایک مٹھائی کی دکان چلا رہی ہیں  ، جہاں لڈو فروخت کرتی ہیں اور اب   وہ اس  میں میں  ٹِکری، بالوشاہی، جلیبی اور برفی بھی شامل کرنے کا  ارادہ  رکھتی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ محنت کر کے 2 لاکھ روپے کی  مالی مدد کے لیے اہل ثابت ہوں گی، جس سے ان کا کاروبار مزید  آگے بڑھے  گا اور وہ مزید عملہ رکھ سکیں گی۔

پُتُل دیوی نے نو قائم شدہ ’’جیویکا بینک ‘‘  کے فوائد کو بھی اجاگر کیا، جس کے ذریعے وہ کم سود والے قرض لے کر اپنی مالی حالت کو مزید مستحکم کرنے کا ارادرہ  رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ وزیر اعظم کی  اندرونِ ملک  کے کاروبار کو فروغ دینے کی اپیل کے تحت ملک کی طاقت میں اپنا  تعاون دے  رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی بانٹتے ہوئے بتایا کہ ان کی ساس کی پنشن 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کر دی گئی ہے اور 125 یونٹ مفت بجلی کی سہولت نے انہیں پیسے بچانے اور اپنے بچے کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی اسکیمیں شروع کیں  ، جس سے  پورنیہ کے گھروں میں خوشی اور خوشحالی آئی ہے۔

ان کے بیان پر ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پوچھا کہ کیا انہیں اپنا کاروبار شروع کرتے وقت خاندان یا برادری کی طرف سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ پُتُل دیوی نے جواب دیا کہ شروع میں بہت سے لوگ  ، ان کی کوششوں کا مذاق اڑاتے تھے لیکن وہ پُرعزم رہیں اور لڈو اور بتاشے سے ایک چھوٹے کاروبار کا آغاز کیا۔ جیویکا سے جڑنے کے بعد انہوں نے قرض لے کر اپنا گھر بنایا اور اپنے بچے کی تعلیم کو آگے بڑھایا، جو اب کٹیہار میں حکومت کی کفالت سے بی ٹیک کی پڑھائی  کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ان کے جلیبی کے ذکر کو خوش دلی سے سراہا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ کبھی یہ مٹھائی ملک میں سیاسی بحث کا موضوع بھی رہ چکی ہے۔ انہوں نے پُتُل دیوی کو دلی مبارکباد دی اور ان کی متاثر کن کہانی پر شکریہ ادا کیا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's electronics exports cross $47 billion in 2025 on iPhone push

Media Coverage

India's electronics exports cross $47 billion in 2025 on iPhone push
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Visit of His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of UAE to India
January 19, 2026
S.NoAgreements / MoUs / LoIsObjectives

1

Letter of Intent on Investment Cooperation between the Government of Gujarat, Republic of India and the Ministry of Investment of the United Arab Emirates for Development of Dholera Special Investment region

To pursue investment cooperation for UAE partnership in development of the Special Investment Region in Dholera, Gujarat. The envisioned partnership would include the development of key strategic infrastructure, including an international airport, a pilot training school, a maintenance, repair and overhaul (MRO) facility, a greenfield port, a smart urban township, railway connectivity, and energy infrastructure.

2

Letter of Intent between the Indian National Space Promotion and Authorisation Centre (IN-SPACe) of India and the Space Agency of the United Arab Emirates for a Joint Initiative to Enable Space Industry Development and Commercial Collaboration

To pursue India-UAE partnership in developing joint infrastructure for space and commercialization, including launch complexes, manufacturing and technology zones, incubation centre and accelerator for space start-ups, training institute and exchange programmes.

3

Letter of Intent between the Republic of India and the United Arab Emirates on the Strategic Defence Partnership

Work together to establish Strategic Defence Partnership Framework Agreement and expand defence cooperation across a number of areas, including defence industrial collaboration, defence innovation and advanced technology, training, education and doctrine, special operations and interoperability, cyber space, counter terrorism.

4

Sales & Purchase Agreement (SPA) between Hindustan Petroleum Corporation Limited, (HPCL) and the Abu Dhabi National Oil Company Gas (ADNOC Gas)

The long-term Agreement provides for purchase of 0.5 MMPTA LNG by HPCL from ADNOC Gas over a period of 10 years starting from 2028.

5

MoU on Food Safety and Technical requirements between Agricultural and Processed Food Products Export Development Authority (APEDA), Ministry of Commerce and Industry of India, and the Ministry of Climate Change and Environment of the United Arab Emirates.

The MoU provides for sanitary and quality parameters to facilitate the trade, exchange, promotion of cooperation in the food sector, and to encourage rice, food products and other agricultural products exports from India to UAE. It will benefit the farmers from India and contribute to food security of the UAE.

S.NoAnnouncementsObjective

6

Establishment of a supercomputing cluster in India.

It has been agreed in principle that C-DAC India and G-42 company of the UAE will collaborate to set up a supercomputing cluster in India. The initiative will be part of the AI India Mission and once established the facility be available to private and public sector for research, application development and commercial use.

7

Double bilateral Trade to US$ 200 billion by 2032

The two sides agreed to double bilateral trade to over US$ 200 billion by 2032. The focus will also be on linking MSME industries on both sides and promote new markets through initiatives like Bharat Mart, Virtual Trade Corridor and Bharat-Africa Setu.

8

Promote bilateral Civil Nuclear Cooperation

To capitalise on the new opportunities created by the Sustainable Harnessing and Advancement of Nuclear Energy for Transforming India (SHANTI) Act 2025, it was agreed to develop a partnership in advance nuclear technologies, including development and deployment of large nuclear reactors and Small Modular Reactors (SMRs) and cooperation in advance reactor systems, nuclear power plant operations and maintenance, and Nuclear Safety.

9

Setting up of offices and operations of UAE companies –First Abu Dhabi Bank (FAB) and DP World in the GIFT City in Gujarat

The First Abu Dhabi Bank will have a branch in GIFT that will promote trade and investment ties. DP World will have operations from the GIFT City, including for leasing of ships for its global operations.

10

Explore Establishment of ‘Digital/ Data Embassies’

It has been agreed that both sides would explore the possibility of setting up Digital Embassies under mutually recognised sovereignty arrangements.

11

Establishment of a ‘House of India’ in Abu Dhabi

It has been agreed in Principle that India and UAE will cooperate on a flagship project to establish a cultural space consisting of, among others, a museum of Indian art, heritage and archaeology in Abu Dhabi.

12

Promotion of Youth Exchanges

It has been agreed in principle to work towards arranging visits of a group of youth delegates from either country to foster deeper understanding, academic and research collaboration, and cultural bonds between the future generations.