وزیر اعظم نےطوفان دِتوا سے سری لنکا میں ہوئی ہلاکتوں اور تباہی پر افسوس کا اظہار کیا
صدر دیسانیکے نے ہندوستان کی بروقت اور مؤثر مدد پر دلی تشکر کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے ’’آپریشن ساگر بندھو‘‘ کے تحت، وژن ’’مہا ساگر‘‘ اور ’’فرسٹ ریسپانڈر‘‘ کے طور پر بھارت کی جانب سے مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈیموکریٹک سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے صدر جناب انورا کمارا دیسانیکے سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے طوفان دتوا کے بعد سری لنکا میں قیمتی جانی نقصانات اور وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرے رنج  وغم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بھارت کے عوام سری لنکا کے عوام کے ساتھ پوری یکجہتی اور بھرپور تعاون کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر دیسانیکےنے سانحے کے بعد بھارت کی امداد پر گہرے تشکر کا اظہار کیا اور امدادی  ٹیموں اور امدادی سامان کی فوری تعیناتی کی تعریف کی۔ انہوں نے سری لنکا کے عوام کی جانب سے بھی بھارت کے بروقت اور مؤثر ردِعمل کی قدردانی  کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے صدر دیسانیکےکو جاری ’’آپریشن ساگر بندھو‘‘ کے تحت سری لنکا کے لیے بھارت کی مسلسل مدد کی یقین دہانی کرائی، جو متاثرہ افراد کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بھارت، اپنے وژن ’’مہا ساگر‘‘ اور ’’فرسٹ ریسپانڈر‘‘ کی حیثیت کے مطابق، آنے والے دنوں میں بھی ہر مطلوبہ مدد فراہم کرتا رہے گا، جب سری لنکا بحالی کے کاموں، عوامی خدمات کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں روزگار کی بحالی پر کام کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation

Media Coverage

Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister hosts Commonwealth Games 2026 medal winners
August 09, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today hosted India’s outstanding medal winners from the Commonwealth Games 2026 at 7 Lok Kalyan Marg. Shri Modi interacted with the athletes and heard about their experiences from the Games.

The Prime Minister said that the athletes’ achievements are a source of immense pride for the entire country and will inspire many youngsters to take up sports.

Shri Modi posted on X:

Delighted to host our outstanding medal winners from the Commonwealth Games 2026 at 7, Lok Kalyan Marg. Heard about their experiences from the Games.

Each one of them has made our nation proud through their exceptional performances. Their success will motivate many youngsters.