وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے عوام کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور # بھاشا گورَو سپتاہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے حال ہی میں آسامی زبان کو ایک کلاسیکی زبان کا درجہ دیے جانے سے متعلق جوش و خروش پر مسرت کا اظہار کیا، جو کہ خطے کے مالامال لسانی اور ثقافتی ورثے کا ایک اہم اعتراف ہے۔

آسام  کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا شرما کی ایک پوسٹ، جس میں انہوں نے آسام کے مالامال لسانی ورثے کے ہفتے بھر جاری رہنے والے جشن کے آغاز کا اعلان کیاہے ،  کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آج ٹوئیٹ کیا:

’’ #بھاشا گورَو سپتاہ ایک قابل ذکر کوشش ہے، جس  سے آسامی زبان کے کلاسیکی زبان کا درجہ حاصل ہونے پر عوام کا جوش و خروش اجاگر ہوتا ہے۔ میری نیک خواہشات۔ خدا کرے کہ ہفتے بھر جاری رہنے والی یہ تقریب عوام اور آسامی ثقافت کے مابین تعلق کو مزید عمیق بنائے۔ میں آسام سے باہر سکونت پذیر آسامی لوگوں سے بھی اس میں شرکت کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jumbo Indian contingent comprising 768 athletes, support staff and officials for Asian Games

Media Coverage

Jumbo Indian contingent comprising 768 athletes, support staff and officials for Asian Games
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 اگست 2026
September 04, 2026

Make in India, Power India, Play for India: Multi-Sector Momentum Under PM Modi’s Leadership