وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ہندوستان میں رامسر سائٹس کی تعداد میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رامسر کنونشن کے تحت ،ان دو ریاستوں سے تین مقامات کو شامل کرنے پر ،تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش کے لوگوں کی مزید ستائش کی ہے۔
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر کے ایک مراسلے کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ؛
’’درحقیقت یہ ہندوستان کے لیے خوشی کا ایک موقع ہے کہ ہماری رامسر سائٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو کے لوگوں کو خصوصی مبارکباد۔
ہم آنے والے وقتوں میں بھی ایسی کوششوں میں سب سے آگے رہیں گے۔‘‘
Indeed a joyous occasion for India that our Ramsar sites number rises, indicating the priority we accord to sustainable development as well as living in harmony with nature. Special compliments to the people of MP and Tamil Nadu.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2024
We will continue to be at the forefront of such… https://t.co/O9K85DxzBZ