نئی دہلی،17؍مار چ : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شری رام سوروپ شرما کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’شری رام سوروپ شرما اپنے کام کے تئیں وقف رہنما تھے، جو ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں لگے رہے۔ انہوں نے معاشرے کی بہتری کے لئے انتھک کوششیں کیں۔ اُن کی بے وقت اور افسوسناک رحلت سے تکلیف پہنچی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیا لات و احساسات ان کے اہل خانہ اور ان کے حامیوں کے ساتھ ہیں؛اوم شانتی ۔‘‘
Shri Ram Swaroop Sharma was a dedicated leader, who was always committed to solving people’s problems. He worked tirelessly for the betterment of society. Pained by his untimely and unfortunate demise. My thoughts are with his family and supporters in this sad hour. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 17, 2021


