وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی
وزیراعظم جناب مودی نے بھوٹان کے ساتھ اپنی مثالی شراکت داری کے لیے ہندوستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا

بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ٹیلی  فون  پر گفتگو کی اور 18ویں لوک سبھا انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد کی جیت پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیر اعظم ٹوبگے نے گزشتہ ایک دہائی میں وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی، اور ان کی مسلسل تیسری مدت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم  جناب مودی نے پرجو ش مبارک باد پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم ٹوبگے کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان بھوٹان کے ساتھ اپنی مثالی شراکت داری کو اولین  ترجیح دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے بھوٹان اور ہندستان کے درمیان دوستی اور تعاون کے منفرد تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت ہند کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستان بھوٹان شراکت داری تمام سطحوں پر انتہائی اعتماد، خیر سگالی اور باہمی افہام و تفہیم کی خصوصیت رکھتی ہے اور اسے مضبوط لوگوں سے لوگوں کے روابط اور قریبی اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری سے تقویت ملتی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Over 52,000 Indians return safely from Gulf amid Iran war: MEA

Media Coverage

Over 52,000 Indians return safely from Gulf amid Iran war: MEA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،10 مارچ 2026
March 10, 2026

Citizens Appreciate India’s Digital Leap and Green Triumphs Under the Leadership of PM Modi