وزیراعظم ‘امرت کال وژن 2047 ’ – ہندوستانی بحری نیلگوں معیشت کے لئے طویل مدتی خاکہ کی نقاب کشائی کریں گے
وزیراعظم 23 ہزار کروڑروپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم دین دیال پورٹ اتھارٹی میں تونا کیکرا جزیرہ رافٹ ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے
پینتالیس سو کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والاتوناکیکرا ٹرمنل ہندوستان - وسط ایشیا - یوروپی ،اقتصادی گلیارے (آئی ایم ای ای سی )کے توسط سے ہندوستانی تجارت کے لئے ایک داخلہ دروازے کی شکل میں ابھرے گا
وزیراعظم سمندری سیکٹر میں عالمی اور قومی شراکتداری کے لئے 300سے زیادہ مفاہمتی عرضداشت بھی وقف کریں گے
یہ ملک کا سب سے بڑا میری ٹائم پروگرام ہے ،اس میں دنیا بھر سے وسیع شراکت داری دیکھی جائے گی

 وزیر اعظم جناب نریندرمودی  17 اکتوبر  2023  کو صبح تقریباََ ساڑھے د س بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گلوبل میری ٹائم  انڈیا سمٹ (جی ایم آئی ایس ) 2023 کے  تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔چوٹی اجلاس  17 سے 19 اکتوبر تک ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے  گراؤنڈ میں  منعقد کیا جائے گا۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم  ہندوستانی سمندری  نیلگوں  معیشت  کے لئے  طویل مدتی خاکہ ‘ امرت کال وژن 2047’ کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ یہ بلیو  پرنٹ  بندرگاہ سہولتو ں کو بڑھانے ،  پائیدار روایتوں کو مضبوط کرنے  اور بین الاقوامی تعاون کو  سہولت آمیز  بنانے کے مقصدسے  حکمت عملی پر مبنی پہل کا خاکہ تیار کرتا ہے۔ مستقبل   کی اس اسکیم کے عین مطابق   ہندوستانی بحری  نیلگوں  میعیشت کے لئے  ‘ امرت کال وژن  2047’ کے تناظرمیں  23000 کروڑروپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں  گے،  قوم کے نام وقف کریں گے ، سنگ بنیادرکھیں گے۔

وزیراعظم  گجرات کے دین دیال  پورٹ اتھارٹی میں  4500 کروڑروپے سے  زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے  تونا کیکرا  ہرموسم کے  لئے  ڈرافٹ  ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔گجرات میں  اس انتہائی جدید  گرین فیلڈ  ٹرمنل کو  پی پی پی موڈ میں   تیار کیا جائے گا۔ یہ ٹرمنل جس کے  ایک  بین الاقوامی تجارتی ہب کے طورپر ابھرنے کا امکان ہے ، 18 ہزار 20 فٹ  کے مساوی  اکائیوں  ( ٹی ای یو ) سے زیادہ کے  اگلی نسل کے  جہازوں کو   سنبھالے گا اور ہندوستان   - مشرق وسطی ٰ- یوروپی اقتصادی گلیارے کے توسط سے ہندوستانی تجارت کے لئے  داخلی دروازے  کے طورپر کام کرے گا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم بحری سیکٹر میں   عالمی اور قومی شراکت داری کے لئے سات لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کے  300سے زیاد ہ مفاہمتی  عرضداشتیں   بھی وقف کریں گے۔

یہ چوٹی اجلاس ملک کا سب سے بڑا بحری پروگرام ہے ۔اس میں  یوروپ ،افریقہ ، جنوبی افریقہ ، ایشیا ( وسط ایشیا مشرق وسطیٰ  اور بی آئی ایم ایس ٹی ای سی  خطہ  ) ممالک کی نمائندگی کرنے والے  وزراءشریک ہوں گے۔چوٹی اجلاس میں  دنیا بھر سے عالمی سی ای او ،  تجارتی قائدین  ،سرمایہ کار، افسران  اور دیگر  اسٹیک ہولڈرس بھی حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ چوٹی اجلاس میں   وزراء اور دیگر  اہم شخصیات کے ذریعہ  متعدد  ہندوستانی ریاستوں  کی  نمائندگی بھی ہوگی۔

تین روزہ  چوٹی اجلاس میں مستقبل کی بندرگاہوں سمیت  بحری سیکٹر کے اہم امور پر بات چیت   اور  صلاح ومشورہ کیا جائے گا۔جیسے   ڈی کاربو نائزیشن   ،  ساحلی جہاز رانی اور  بین الاقوامی  آبی ٹرانسپورٹ  ،  جہازوں کی تعمیر   ،مرمت  اور ری سائکلنگ  ،  مالیات  ، انشورنس  اور ثالثی   بحری  گروپ  ،  اختراعات وٹکنالوجی بحری تحفظ اور سلامتی اور بحری سیاحت وغیرہ  ۔ یہ چوٹی اجلاس ملک کے بحری سیکٹر میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے ایک شاندار  پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

پہلا میری ٹائم انڈیا اجلاس  2016  میں  ممبئی میں  منعقد ہوا تھا جبکہ دوسرا  بحری اجلاس  2021 میں ورچوئلی طورپر  منعقد ہوا تھا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s GDP To Grow 7% In FY26: Crisil Revises Growth Forecast Upward

Media Coverage

India’s GDP To Grow 7% In FY26: Crisil Revises Growth Forecast Upward
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،16 دسمبر 2025
December 16, 2025

Global Respect and Self-Reliant Strides: The Modi Effect in Jordan and Beyond