وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دبئی میں14 فروری 2024 کو عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، خلائی، تعلیم اور عوام سے عوام کے  رابطےسمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور خاص طور پر جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے ذریعے ادا کیے گئے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔ انہوں نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کا بھی خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم مودی نے دبئی میں مقیم ہندوستانی برادری کے تئیں شفقت برتنے پر وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دبئی کے تجارت، خدمات اور سیاحت کے عالمی مرکز میں خدمات انجام دینے کے لیے ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون کو تسلیم کیا۔

وزیر اعظم نے دبئی میں ایک ہندوستانی کمیونٹی اسپتال کے لیے زمین دینے پر وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد کی زبردست تعریف کی،جو ہندوستانی بلیو کالر ورکرز کے لیے سستی صحت کی سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو جلد از جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?

Media Coverage

PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 15فروری 2026
February 15, 2026

Visionary Leadership in Action: From AI Global Leadership to Life-Saving Reforms Under PM Modi