سرکاری دورے کے تحت قاہرہ پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 جون 2023 کو مصری کابینہ کی ’’انڈیا یونٹ‘‘  کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔اس انڈیا یونٹ کا قیام، یوم جمہوریہ 2023 کی تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی غرض سے مصر کے صدر عزت مآب جناب عبدالفتح السیسی  کے دورۂ بھارت کے بعد عمل میں آیا تھا۔ انڈیا یونٹ کے سربراہ  مصر کے وزیر اعظم عزت مآب جناب مصطفیٰ مدبولی  ہیں اور یہ یونٹ مختلف وزراء اور سینئر افسران پر مشتمل ہے۔

وزیر اعظم مدبولی اور کابینہ کے ان کے ساتھیوں نے ان سرگرمیوں کو اجاگر کیا جو انڈیا یونٹ کے ذریعہ انجام دی جاتی رہی ہیں، اور انہوں نے باہمی تعاون کے نئے شعبوں کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے اپنے بھارتی ہم عہدہ داروں کی جانب سے حاصل ہوئے مثبت ردعمل کی ستائش کی، اور وہ متعدد شعبوں میں بھارت۔مصر باہمی تعلقات کو عمیق بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔

وزیر اعظم نے انڈیا یونٹ کے قیام کی ستائش کی اور بھارت کے ساتھ باہمی تعلقات کو آگے لے جانے کے لیے اس ’مجموعی حکومت کے نقطہ نظر‘ کا خیرمقدم کیا، اور باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں مصر کے ساتھ قریبی تال میل قائم کرکے کام کرنے کے لیے بھارت کی تیاری کے بارے میں بتایا۔

تجارت اور سرمایہ کاری، قابل احیاء توانائی، سبز ہائیڈروجن، آئی ٹی، ڈجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارموں، ادویہ سازی کے شعبے، اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات  جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم مدبولی کے علاوہ مصری کابینہ کے 7 وزراء اور سینئر افسران بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے، جو مندرجہ ذیل ہیں:

محترم ڈاکٹر محمد شاکر المرکبی ، بجلی اور قابل احیاء توانائی کے وزیر

محترم جناب سامح شوکری، وزیر خارجہ

محترم ڈاکٹر حلا السعید، منصوبہ بندی اور اقتصادی ترقی کے وزیر

محترم ڈاکٹر رانیہ المشعت، بین الاقوامی امدادِ باہمی کے وزیر

محترم ڈاکٹر محمد معیت، وزیر خزانہ

محترم ڈاکٹر عمر طلعت، مواصلات اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر

محترم انجینئر احمد سمیر، صنعت و تجارت کے وزیر

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
99.92% villages in India covered with banking outlets within 5 km radius: Govt

Media Coverage

99.92% villages in India covered with banking outlets within 5 km radius: Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،31 مارچ 2026
March 31, 2026

 Building a Resilient Bharat: Record Progress in Banking, Infrastructure, EVs, and Conservation Under PM Modi