معزز حضرات،

میں ایک بار پھر آپ سبھی کے قیمتی خیالات کی ستائش کرتا ہوں۔ جس کھلے ذہن کے ساتھ آپ سبھی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ہم نے نئی دہلی اعلامیہ میں کئی شعبوں میں مشترکہ وعدے کیے تھے۔

آج ہم نے دوبارہ ان وعدوں کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

ہم نے ترقیاتی ایجنڈے کے علاوہ، عالمی حالات اور ان کے معاشی اور سماجی اثرات پر بھی خیالات کا اظہار کیاہے۔

مغربی ایشیا کی سنگین صورتحال پر آپ سب کے خیالات سننے کے بعد، میں کہہ سکتا ہوں کہ جی-20 میں بہت سے معاملات پر اتفاق رائے ہواہے۔

سب سے پہلا، ہم سب دہشت گردی اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کئے جانے کاعزم ہے۔

دوسرا یہ کہ بے گناہ لوگوں ،بالخصوص بچوں اور خواتین کی ہلاکت  قطعی قابل قبول نہیں۔

تیسرا، انسانی امداد جتنی جلدی ممکن ہو، مؤثر طریقے سے اور محفوظ طریقے سے پہنچائی جائے۔

چوتھا، انسانی بنیادوں پر ‘مختصرجنگ بندی’ پراتفاق رائے اور یرغمالیوں کی رہائی کی خبریں خوش آئند ہیں۔

پانچواں، اسرائیل اور فلسطین مسئلہ کا، دو ریاستوں والے حل کے ذریعے مستقل تصفیہ ضروری ہے۔

چھٹا، علاقائی امن و استحکام کی بحالی ضروری ہے۔

ساتواں،سفارت کاری اور مذاکرات ہی ، جغرافیائی-  سیاسی کشیدگی کو حل کرنے کا واحد راستہ ہیں۔

اس میں جی- 20ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

معزز حضرات،

میں ایک بار پھر اپنے پیارے دوست، برازیل کے صدر لولاکوجی-20 کی صدارت کے لیے نیک خواہشات پیش  کرتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ برازیل کی قیادت میں ہم،انسانوں پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

وسودھیو کٹمبکم کے جذبے سے، ہم متحد ہوں گے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار کریں گے۔

گلوبل ساؤتھ کی توقعات کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

ہم غذائی تحفظ، ہیلتھ سیکورٹی اور پائیدار ترقی کو ترجیح دیں گے۔

ہم کثیرجہتی ترقیاتی بینکوں اور عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کی طرف  ضرور آگےبڑھیں گے۔

آب و ہواسےمتعلق  کارروائی کے ساتھ ساتھ ہم منصفانہ، آسان اورکم خرچ مالیات کو بھی یقینی بنائیں گے۔

قرضوں کی تنظیم نو کے لیے شفاف طریقے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

خواتین کی زیر قیادت ترقی، ہنر مند ہجرت کے طریقہ کار، درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعتوں کی ترقی پر زور،

ٹروئیکا کے رکن کے طور پر، میں اپنے مشترکہ وعدوں پر عمل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

میں برازیل کو اس کی جی-20 صدارت کی کامیابی کے لیے ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

ایک بار پھر، میں ہندوستان کی جی-20 صدارت کی کامیابی میں آپ کے تعاون کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India Semiconductor Mission 2.0 to boost domestic chip manufacturing

Media Coverage

India Semiconductor Mission 2.0 to boost domestic chip manufacturing
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi receives a telephone call from the Prime Minister of Mauritius
February 09, 2026
The two leaders review progress in bilateral cooperation since their last meeting in Varanasi in September 2025.
They reaffirm their shared commitment to further advancing the India-Mauritius Enhanced Strategic Partnership.
PM Modi reiterates India’s continued support for Mauritius’ development priorities.
Both leaders agree to work closely towards peace and stability in the Indian Ocean Region.
PM Modi conveys that he looks forward to welcoming him in Delhi for the AI Impact Summit next week.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call today from the Prime Minister of the Republic of Mauritius, H.E. Dr. Navinchandra Ramgoolam..

The two leaders reviewed progress in the wide-ranging bilateral cooperation since their last meeting in Varanasi in September 2025 with an emphasis on development partnership, capacity building and people-to-people exchanges.

They reaffirmed their shared commitment to further advancing the Enhanced Strategic Partnership between India and Mauritius for the benefit of the two peoples.

Prime Minister Modi reiterated India’s continued support for Mauritius’ development priorities in line with Vision MAHASAGAR, India’s Neighbourhood First policy and shared commitment to the Global South.

Both leaders agreed to continue working closely to achieve the shared objectives of peace and stability in the Indian Ocean Region.

Prime Minister Modi conveyed that he looked forward to welcoming him in Delhi for the AI Impact Summit next week.