وزیراعظم نے پرتگال کے وزیراعظم سے ملاقات کی

Published By : Admin | November 19, 2024 | 06:08 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر پرتگالی جمہوریہ کے وزیر اعظم جناب لوئس مونٹے نیگرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم مودی نے مونٹے نیگرو کے وزیر اعظم کو اپریل 2024 میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ہندوستان اور پرتگال کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنےاور مضبوط بنانے کے لئے  مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر اعظم مونٹے نیگرو نے وزیر اعظم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی۔

رہنماؤں  نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، سائنس و ٹیکنالوجی، سیاحت، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین  نے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، قابل تجدید توانائی، اسٹارٹ اپس اور اختراعات اور پیشہ ور افراد اور ہنر مند کارکنوں کی نقل و حرکت میں تعاون کے بڑھتے ہوئے امکانات کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل بشمول علاقائی پیش رفت اور ہندوستان-یورپی یونین تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر موجودہ قریبی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے ذکر کیا کہ سال 2025 ہندوستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہوگی۔ انہوں نے اس موقع کو مشترکہ طور پر شایان شان طریقے سے منانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
AI will augment, create new jobs in India: World Bank

Media Coverage

AI will augment, create new jobs in India: World Bank
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 24فروری 2026
February 24, 2026

Viksit Bharat Rising: Self-Reliance, Security & World Respect Under PM Modi