وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیگم خالدہ ضیا کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جو کئی برسوں سے بنگلہ دیش کی عوامی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘بیگم خالدہ ضیا کی صحت کے بارے میں جان کر گہری تشویش ہوئی، جو کئی برسوں سے بنگلہ دیش کی عوامی زندگی میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے ہماری مخلصانہ دعائیں اور نیک تمنائیں۔ بھارت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس بھی طرح ہم کر سکیں۔’’
Deeply concerned to learn about the health of Begum Khaleda Zia, who has contributed to Bangladesh’s public life for many years. Our sincere prayers and best wishes for her speedy recovery. India stands ready to extend all possible support, in whatever way we can.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 1, 2025


