وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق امریکی صدر مسٹر جو بائیڈن کی ناسازی طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔جناب نریندرمودی نے مزید کہا ‘‘ہماری ہمدردیاں ڈاکٹر جل بائیڈن اور خاندان کے ساتھ ہیں’’۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں کہا؛
‘‘ جو بائیڈن کی ناسازی طبیعت کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی۔ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں۔ ہماری ہمدردیاں ڈاکٹر جل بائیڈن اور خاندان کے ساتھ ہیں۔’’
Deeply concerned to hear about @JoeBiden's health. Extend our best wishes to him for a quick and full recovery. Our thoughts are with Dr. Jill Biden and the family.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 19, 2025


