وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ دہائی کے دوران کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ حکومت تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔ جناب نریند رمودی نے کہاکہ ہم پورے ہندوستان میں مزید تعلیمی اداروں کو فعال کرکے اس شعبے میں ادارہ جاتی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘گزشتہ دہائی کے دوران کیو ایس ایشیا یونیورسٹی کی رینکنگ میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہماری حکومت تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔ ہم پورے ہندوستان میں مزید تعلیمی اداروں کو فعال کرکے اس شعبے میں ادارہ جاتی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔
Glad to see a record increase in the number of Indian universities in the QS Asia University Rankings over the last decade. Our Government is committed to ensuring quality education for our youth, with a focus on research and innovation. We are also building institutional…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 4, 2025


