وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پیش رفت وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں وسعت اور اضافے سے انتہائی ضروری مہلت کے مواقع دستیاب ہوں گے اور خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا؛
’’ہم صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کا بھی عکاس ہے۔
ہمیں امید ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافہ ان کے لیے ضروری مہلت کے مواقع اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گا۔
@potus
@realDonaldTrump
@netanyahu‘‘
We welcome the agreement on the first phase of President Trump's peace plan. This is also a reflection of the strong leadership of PM Netanyahu.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 9, 2025
We hope the release of hostages and enhanced humanitarian assistance to the people of Gaza will bring respite to them and pave the way…


