وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رادھا سوامی ست سنگ بیاس کا دورہ کیا۔ انھوں نے بابا گرندر سنگھ ڈھلون سے بات چیت کی اور وہاں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے کہا:
”مجھے خوشی ہے کہ رادھا سوامی ست سنگ بیاس کا دورہ کرنے اور ان کے ذریعہ کیے جانے والے غیر معمولی کام کو دیکھنے کا موقع ملا۔ بابا گرندر سنگھ ڈھلون جی کے ساتھ بصیرت افروز بات چیت بھی ہوئی، جن کی خدمت کا جذبہ قابل تعریف اور متاثر کن ہے۔“
Delighted to have got the opportunity to visit Radha Soami Satsang Beas and see the exceptional work they are doing. Also had an insightful interaction with Baba Gurinder Singh Dhillon Ji, whose passion for service is admirable and inspiring. pic.twitter.com/C0gDtvO55n
— Narendra Modi (@narendramodi) November 5, 2022