وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حالیہ کار بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں سے ملنے کے لیے آج دہلی کے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی ، ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا ، اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کیں ۔

وزیر اعظم نےاس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بم دھماکہ کی سازش میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب نریندرمودی نے کہا:
‘‘ایل این جے پی اسپتال گیا اوردہلی میں حالیہ کار بم دھماکہ کے دوران زخمی ہونے والوں کی مزاج پرسی کی ۔سب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔
بم دھماکہ کی سازش میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا! ’’
Went to LNJP Hospital and met those injured during the blast in Delhi. Praying for everyone’s quick recovery.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 12, 2025
Those behind the conspiracy will be brought to justice! pic.twitter.com/HfgKs8yeVp


