وزیر اعظم 2 اکتوبر کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | September 30, 2024 | 17:09 IST
وزیر اعظم دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کریں گے جس کی کل لاگت 79,150 کروڑ روپے ہے
وزیر اعظم 40 ایکلویہ اسکولوں کا افتتاح کریں گے اور 25 ایکلویہ اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
پی ایم جن من کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 2 اکتوبر 2024 کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ دوپہر 2 بجے کے قریب وہ ہزاری باغ، جھارکھنڈ میں 83,300 کروڑسے زائدکے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔

ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کے مطابق وزیر اعظم 79,150 کروڑ روپے سے زیادہ کے مجموعی اخراجات کے ساتھ دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کریں گے۔ ابھیان تقریباً 63,000 گاوؤں کا احاطہ کرے گا جس سے 549 اضلاع اور 30 ​​ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2,740 بلاکس کے 5 کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اس کا مقصد مختلف 17 وزارتوں اور حکومت ہند کے محکموں کے ذریعہ نافذ کردہ 25 مداخلتوں کے ذریعے سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، معاش میں اہم خلا کو پورا کرنا ہے۔

 

قبائلی برادریوں کے لیے تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں(ای ایم آر ایس) کا افتتاح کریں گے اور 2,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے25ای ایم آر ایس  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم 1360 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم-جن من) کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں 1380 کلومیٹر سے زیادہ سڑک، 120 آنگن واڑی، 250 کثیر مقصدی مراکز اور 10 اسکول ہاسٹل شامل ہیں۔ مزید برآں، وہ پی ایم جن من کے تحت تاریخی کامیابیوں کی ایک سیریز کی نقاب کشائی بھی کریں گے، جس میں تقریباً 3,000 دیہاتوں میں 75,800 سے زیادہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جی) کے گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا، 275 موبائل میڈیکل یونٹس کو فعال کرنا ، 500 آنگن باڑی مراکز  شروع کرنا ، 250 ون دھن وکاس کیندروں کا قیام اور 5,550 سے زیادہ پی وی ٹی جی گاؤں کو 'نل کے پانی'سے سیراب کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Startup India recognises 2.07 lakh ventures, 21.9 lakh jobs created

Media Coverage

Startup India recognises 2.07 lakh ventures, 21.9 lakh jobs created
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister remembers the brave heroes of Pulwama
February 14, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi remembered the brave heroes who laid down their lives in Pulwama on this day in 2019. Shri Modi stated that their devotion, resolve and service to the nation remain forever etched in our collective consciousness, and every Indian draws strength from their enduring courage.

Shri Modi posted on X:

"Remembering the brave heroes who laid down their lives in Pulwama on this day in 2019. Their devotion, resolve and service to the nation remain forever etched in our collective consciousness. Every Indian draws strength from their enduring courage."