وزیر اعظم 5 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | February 3, 2022 | 15:30 IST
وزیر اعظم 11ویں صدی کے بھکتی سنت، شری رامانوجا چاریہ کی یادگار کے طور پر 216 فٹ لمبی ’اسٹیچو آف ایکویلٹی‘ قوم کو وقف کریں گے
وزیر اعظم آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کی 50 سالہ تقریبات کا آغاز کریں گے اور دو تحقیقی اداروں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 فروری، 2022 کو حیدر آباد کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم دن میں تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر، حیدرآباد کے پٹن چیرو میں واقع انٹرنیشنل کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار دی سیمی ایرڈ ٹراپکس (آئی سی آر آئی ایس اے ٹی) کیمپس جائیں گے اور آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کی 50 سالہ تقریبات کا آغاز کریں گے۔ شام کو تقریباً 5 بجے، وزیر اعظم حیدر آباد میں تعمیر شدہ ’اسٹیچو آف ایکویلٹی‘ قوم کو وقف کریں گے۔

اسٹیچو آف ایکویلٹی کی لمبائی 216 فٹ ہے، جسے گیارہویں صدی کے بھکتی سنت شری رامانوجاچاریہ کی یاد میں بنایا گیا ہے، جنہوں نے  عقیدہ، مذہب اور نسل سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں برابری کے تصور کو فروغ دینے کے لیے کام کیا۔ یہ مجسمہ ’پنچ لوہا‘ سے بنایا گیا ہے، جو پانچ دھاتوں کا مجموعہ ہے: سونا، چاندی، پیتل، تانبہ اور زِنک، اور  یہ بیٹھی ہوئی حالت میں دنیا میں دھات سے بنے ہوئے سب سے اونچے مجسموں میں سے ایک ہے۔ اس مجسمہ کو ’بھدرا ویدی‘ نام کی ایک 54 فٹ اونچی عمارت کی بنیاد پر نصب کیا گیا ہے۔ عمارت کی مختلف منزلوں پر ویدک ڈیجیٹل لائبریری اور تحقیقی مرکز، قدیم ہندوستانی متن، ایک تھیٹر اور ایک تعلیمی گلیارہ ہے، جس میں شری رامانوجاچاریہ کی مختلف تخلیقوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ اس مجسمہ کے تخلیق کار شری رامانوجاچاریہ آشرم کے شری چنّا جی یار سوامی ہیں۔

پروگرام کے دوران، شری رامانوجاچاریہ کی حیات و تعلیمات پر مبنی 3 ڈی پریزنٹیشن میپنگ بھی دکھائی جائے گی۔ وزیر اعظم، اسٹیچو آف ایکویلٹی کے چاروں طرف موجود 108 دِویہ دیشم (خوبصورتی سے کندہ کیے گئے منادر) سے ملتی جلتی تعمیرات کا بھی دورہ کریں گے۔

شری رامانوجاچاریہ نے قومیت، صنف، نسل، ذات یا مسلک  کی پرواہ کیے بغیر، ہر انسان کو برابر سمجھتے ہوئے زندگی بھر ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔  اس وقت شری رامانوجاچاریہ کی 1000ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اور اسٹیچو آف ایکویلٹی کی نقاب کشائی 12 روزہ شری رامانوجاچاریہ سہسرابدی سماروہم کا ایک حصہ ہے۔

اس دورہ میں، وزیر اعظم آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کی 50 سالہ تقریبات کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کی پودوں کے تحفظ پر مبنی ماحولیاتی تبدیلی تحقیقی فیسلیٹی اور آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کی ریپڈ جنریشن ایڈوانس منٹ فیسلیٹی کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ دونوں ادارے ایشیا اور سب صحارا افریقہ کے چھوٹے کسانوں کے لیے وقف ہیں۔ وزیر اعظم آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کے مخصوص طریقے سے ڈیزائن کردہ لوگو کی بھی رونمائی کریں گے اور اس موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کریں گے۔

آئی سی آر آئی ایس اے ٹی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو ایشیا اور سب صحارائی افریقہ کی ترقی کے لیے زرعی تحقیق کراتی ہے۔ یہ فصلوں کی بہتر اقسام اور ہائبرڈ کی فراہمی کے ذریعے کسانوں کی مدد کرتی ہے اور  ماحولیاتی تبدیلی سے لڑنے میں خشک علاقوں کے چھوٹے کسانوں کی بھی مدد کرتی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India a ‘front-runner’ market, plans to deepen AI and manufacturing presence: Ericsson CEO

Media Coverage

India a ‘front-runner’ market, plans to deepen AI and manufacturing presence: Ericsson CEO
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with Amir of Qatar
March 03, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi spoke with H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the Amir of Qatar.

During the conversation, the Prime Minister conveyed that India stands firmly in solidarity with Qatar and strongly condemns any violation of its sovereignty and territorial integrity.

The two leaders emphasized the urgent need to restore peace and stability in the region through dialogue and diplomacy.

The Prime Minister also conveyed his appreciation for the continued support and care extended by the Qatari leadership to the Indian community in Qatar during this challenging time.

The Prime Minister wrote on X;

“Spoke with my brother, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the Amir of Qatar. We stand firmly in solidarity with Qatar and strongly condemn any violation of its sovereignty and territorial integrity. We emphasized the urgent need to restore peace and stability in the region through dialogue and diplomacy. I also conveyed my appreciation for his continued support and care for the Indian community in Qatar during this challenging time.

@TamimBinHamad”