وزیراعظم، فریدآباد میں امرتا اسپتال کا افتتاح کریں گے
نئے تعمیر شدہ اس اسپتال کی وجہ سے قومی راجدھانی خطہ میں جدید ترین طبی بنیادی ڈھانچہ کو تقویت بہم فراہم ہوگی
وزیراعظم، صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر ضلع (موہالی) کے مقام پر‘ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر’ کو قوم کے نام وقف کریں گے
اس اسپتال کی بدولت پنجاب اور پڑوسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے باشندوں کو عالمی معیار کے کینسر کی دیکھ بھال اور علاج کی سہولت فراہم ہوگی

وزیراعظم جناب نریندر مودی 24  اگست  2022  کو ہریانہ اور پنجاب کا دورہ کریں گے۔ اس دن وزیراعظم، صحت سے متعلق دو اہم پہل قدمیوں کا افتتاح کریں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ دن میں  گیارہ بجے کے قریب، وزیراعظم، ہریانہ میں فرید آباد کے مقام پر امرتا اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم موہالی جائیں گے اور سہ پہر دو بج کر پندرہ منٹ کے قریب صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر ضلع (موہالی) میں نیو چنڈی گڑھ میں ‘مُلّن پور’ کے مقام پر ‘‘ہومی بھا بھا کینسر اسپتال اور تحقیقی مرکز’’   کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیراعظم ہریانہ میں

وزیراعظم فرید آباد میں امرتا اسپتال کا افتتاح کریں گے، جس کے سبب قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں جدید ترین طبی بنیادی ڈھانچہ کی دستیابی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ماتا امرتا نندا مائی کے زیر اہتمام یہ سُپر اسپیشلٹی اسپتال، 2600 بستروں سے آراستہ ہوگا۔ اس اسپتال سے، جو تقریبا 6000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، فرید آباد اور پورے این سی آر  خطے کے لوگوں کو حفظان صحت کی جدید ترین سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

وزیراعظم پنجاب میں

پنجاب اور پڑوسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے باشندوں کو کینسر کے عالمی معیار کا علاج معالجہ فراہم کرانے کی کوشش کے طور پر، وزیراعظم جناب نریندر مودی، صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر ضلع (موہالی) میں نیو چنڈی گڑھ میں ‘مُلن پور’ کے مقام پر  ‘ہومی بھا بھا کینسر اسپتال اور تحقیقی مرکز’ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس اسپتال کو ٹاٹا میموریل سینٹر  نے 660  کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا ہے اور یہ  حکومت ہند کے ایٹمی توانائی کے محکمے کے تحت ایک امداد یافتہ ادارہ ہے۔

یہ کینسر اسپتال 300 بستروں سے آراستہ ہے اور یہ سبھی قسم کے کینسر کا علاج کرنے کی غرض سے جدید ترین سہولتوں سے لیس ہے۔ یہ اسپتال ، خطے  میں کینسر کے علاج معالجہ کے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا، جبکہ سنگرور کے مقام پر 100 بستروں والا اسپتال اس کے معاون ذیلی اسپتال کے طور پر کام کرے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM SVANidhi: How India’s street vendors are being brought into the formal economy

Media Coverage

PM SVANidhi: How India’s street vendors are being brought into the formal economy
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the virtues of firm resolve, self-control, and wisdom
June 02, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam, observing that firm resolve and self-control are the powers that make even the most difficult paths easy. Shri Modi highlighted that today, our youth are continuously engaged in nation-building with this very resolve.

The Prime Minister posted on X:

"दृढ़ निश्चय और आत्म-संयम वह शक्ति है, जो कठिन से कठिन राह को भी आसान बना देती है। आज हमारे युवा साथी इसी संकल्प के साथ राष्ट्र निर्माण में निरंतर जुटे हुए हैं।

निश्चित्य यः प्रक्रमते
नान्तर्वसति कर्मणः।

अबन्ध्यकालो वश्यात्मा
स वै पण्डित उच्यते॥"

A person who begins a task after careful deliberation and with firm resolve, who never leaves it unfinished, who uses time wisely and who maintains complete control over their senses, such a person alone is truly wise.