وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل 2022 کو رات 9:15 بجے کے قریب نئی دہلی کے لال قلعہ میں سری گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرو کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ اجتماع سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

یہ پروگرام حکومت ہند کے ذریعہ  دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے تعاون سے منعقد کیا  جارہا ہے۔ دو روزہ پروگرام (20 اور 21 اپریل) کے دوران، ملک کے مختلف حصوں سے راگی اور بچے ‘شبد کیرتن’ میں شرکت کریں گے۔ گرو تیغ بہادر جی کی زندگی کی عکاسی کرنے والا ایک عظیم الشان لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ سکھوں کے روایتی مارشل آرٹ ‘گٹکا’ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

یہ پروگرام سکھوں کے نویں گرو، گرو تیغ بہادر جی کی تعلیمات کو اجاگر کرنے پر مرکوز ہے، جنہوں نے دنیا کی تاریخ میں مذہب اور انسانی اقدار، نظریات اور اصولوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کی۔ انہیں مغل حکمران اورنگ زیب کے حکم پر کشمیری پنڈتوں کی مذہبی آزادی کی حمایت کرنے پر پھانسی دی گئی۔ ان کی برسی ہر سال 24 نومبر کو شہیدی دیوس کے طور پر منائی جاتی ہے۔ دہلی میں گردوارہ سیس گنج صاحب اور گردوارہ رکاب گنج ان کی مقدس قربانی سے وابستہ ہیں۔ ان کی میراث قوم کے لیے عظیم اتحاد کے  ایک محرک کا کام کرتی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jumbo Indian contingent comprising 768 athletes, support staff and officials for Asian Games

Media Coverage

Jumbo Indian contingent comprising 768 athletes, support staff and officials for Asian Games
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 اگست 2026
September 04, 2026

Make in India, Power India, Play for India: Multi-Sector Momentum Under PM Modi’s Leadership