وزیر اعظم اومکاریشور فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم 1153 اٹل گرام سوشاسن عمارتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے

سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 دسمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 12:30 بجے، وہ کھجوراہو میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم کین-بیتوا ندی کو جوڑنے والے قومی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو قومی نقطہ نظر کے منصوبے کے تحت ملک کا پہلا دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کا منصوبہ ہے۔ یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں آبپاشی کی سہولیات فراہم کرے گا ، جس سے لاکھوں کسان کنبوں  کو فائدہ ہوگا۔ اس منصوبے سے علاقے کے لوگوں کو پینے کے پانی کی سہولت بھی حاصل ہوگی ۔  اس کے ساتھ ہی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس گرین انرجی میں 100 میگاواٹ سے زیادہ توانائی حاصل ہوگی۔ یہ منصوبہ روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کریں گے۔ وہ 1153 اٹل گرام سوشاسن عمارتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ عمارتیں گرام پنچایتوں کے کام اور ذمہ داریوں کے عملی انعقاد میں ایک اہم کردار ادا کریں گی ، جس سے مقامی سطح پر اچھی حکمرانی میں مدد ملے گی۔

توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہونے اور سبز توانائی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے اومکاریشور میں قائم اومکاریشور فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبہ کاربن کے اخراج کو کم کرے گا اور 2070 تک خالص صفر کاربن اخراج کے حکومت کے مشن میں معاون ہوگا۔ اس سے پانی کے تحفظ میں مدد ملے گی، کیونکہ  پانی کے بخارات میں تبدیل ہو کر اڑنا کم ہو جائے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Government eases defence export SOP to help local manufacturers tap global market

Media Coverage

Government eases defence export SOP to help local manufacturers tap global market
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on National Sports Day
August 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to all sports lovers on National Sports Day. Shri Modi said that the dedication, passion and determination of sportspersons make the entire nation proud.

The Prime Minister also paid homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance and contribution to Indian hockey continue to inspire generations.

Shri Modi posted on X:

“To every sports lover…your dedication, passion and determination make everyone proud.

We also pay homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance inspires generations.

#NationalSportsDay”