نئی دہلی، 16 جون 2021:وزیر اعظم جناب نریند رمودی 18 جون 2021 کودن 11 بجے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ  کووِڈ 19 فرنٹ لائن کارکنان کے لئے کسٹمائزڈ کریش کورس پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ آغاز ریاست بھر میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر پروگراموں کے آغاز کا نقیب ہوگا۔ اس آغاز کے بعد وزیر اعظم کا خطبہ ہوگا۔ ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے ایک لاکھ سے زائد کووِڈ سورماؤں کی ہنر مندی کو فروغ دینا ہے۔ یہ تربیت کووِڈ سورماؤں کو 6 مخصوص قسم کے معالجے کے شعبوں یعنی ہوم کیئر امداد سپورٹ یا گھر پر معالجہ اور اس کے تقاضے، بنیادی نگہداشت صحت سپورٹ، جدید نگہداشت سپورٹ، ہنگامی حالات میں نگہداشت امداد، نمونہ جمع کرنے کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی امداد اور طبی آلات و سازو سامان خود سنبھالنے اور استعمال کرنے سے متعلق ہوگی۔

یہ پروگرام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 کے تحت مرکزی عنصر کے طور پر خصوصی پروگرا م کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے مجموعی مالی منصوبہ جاتی اخراجات 276 کروڑ روپئے کے بقدر ہیں۔  یہ پروگرام ایسے ہنر مند غیر طبی حفظانِ صحت کارکنان کی افرادی قوت فراہم کرے گا جو صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کی تکمیل کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
One App For 2,400-Plus Government Services: How UMANG Is Changing Access In India

Media Coverage

One App For 2,400-Plus Government Services: How UMANG Is Changing Access In India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،27 مارچ 2026
March 27, 2026

Relief, Revival & Rise: How PM Modi is Building a Modern, Rooted & Self-Reliant India