وزیر اعظم 10 اگست کو اُجّولا2.0لانچ کریں گے

Published By : Admin | August 8, 2021 | 17:30 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10اگست 2021ء کو دوپہر 12:30بجے ویڈیو کانفرنسنگ کی توسط سے مہوبا اترپردیش میں ایل پی جی کنکشن سونپ کر اُجّولا 2.0(پردھان منتری اُجّولا یوجنا-پی ایم یو وائی)کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم اُجّولا کے مستفدین سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

اُجّولا 1.0 سے 2.0تک کا سفر

2016ء میں لانچ اُجّولا 1.0کے دوران بی پی ایل خاندانوں کی 5کروڑ خاتون ممبروں کو ایل پی جی کنکشن مہیا کرانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔اس کے بعد اس منصوبے میں توسیع کی گئی ۔اپریل 2018ء میں سات مزید زمروں (ایس سی؍ ایس ٹی، پی ایم اے وائی، اے اے وائی، سب سے زیادہ پسماندہ فرقہ، چائے باغان،جنگلات، جزائر)سے خاتون مستفدین کو شامل کیا گیا۔ساتھ ہی ہدف کو ترمیم کرکے 8کروڑ ایل پی جی کنکشن کردیا گیا۔یہ ہدف تاریخ سے سات ماہ قبل ہی اگست 2019ء میں حاصل کرلیا گیا تھا۔

مالی سال 22-2021ء کے مرکزی بجٹ مین پی ایم یو وائی یوجنا کے تحت ایک کروڑ اضافی ایل پی جی کنکشن کے التزامات کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان ایک کروڑ اضافی پی ایم یو وائی کنکشن (اُجّولا2.0 کے تحت)کا مقصد ان کم آمدنی والے خاندانوں کو جمع کرنے سے آزاد  ایل پی جی کنکشن مہیا کرنا ہے، جنہیں پی ایم یو وائی مرحلے کے پہلے کور نہیں کیا جاسکتا تھا۔

جمع کرنے سے آزاد ایل پی جی کنکشن کے ساتھ اُجّولا2.0مستفدین کو پہلی رِفل اور ہاٹ  پلیٹ مفت مہیا کی جائے گی۔ ساتھ ہی نامزدگی عمل کے لئے کم سے کم کارروائی کی ضرورت ہوگی۔ اُجّولا2.0 میں غیر مقیم شہریوں کو راشن کارڈ  یا پتے کا ثبوت جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ’خاندانی اعلان اور پتے کا تصدیق نامہ‘دونوں کے لئےایک از خود اعلان نامہ کافی ہوگا۔‘ اُجّولا2.0ایل پی جی تک عام لوگوں کی رسائی کے وزیر اعظم کے نظریے کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From Health Access to Health Security: Ayushman Bharat is reshaping Indian public healthcare

Media Coverage

From Health Access to Health Security: Ayushman Bharat is reshaping Indian public healthcare
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlights the divine and benevolent grace of Goddess Brahmacharini
March 20, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit subhashitam today, highlighting the divine and benevolent grace of Goddess Brahmacharini.

The Prime Minister wrote on X:

"मां ब्रह्मचारिणी के चरणों में कोटि-कोटि नमन! देवी मां सभी भक्तों पर अपनी कृपा बनाए रखें।

दधाना करपद्माभ्यामक्षमालाकमण्डलू।
देवी प्रसीदतु मयि ब्रह्मचारिण्यनुत्तमा॥"

The Goddess who holds a rosary and a water pot in her lotus-like hands—may that supremely exalted Goddess Brahmacharini be gracious to me.