وزیر اعظم 19,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بننے والے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 553 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم گومتی نگر ریلوے اسٹیشن کا بھی افتتاح کریں گے
وزیر اعظم تقریبا 21،520 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے ملک بھر میں 1500 روڈ اوور برج اور انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے

 وزیراعظم جناب نریندر مودی 26 فروری کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 41,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تقریبا 2000 ریلوے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم نے اکثر ریلوے اسٹیشنوں پر عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اس کوشش میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 553 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ان اسٹیشنوں کو 19,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ یہ اسٹیشن شہر کے دونوں اطراف کو مربوط کرنے والے 'سٹی سینٹرز' کے طور پر کام کریں گے۔ ان میں جدید مسافر سہولیات جیسے روف پلازہ، خوبصورت لینڈ اسکیپنگ، انٹر ماڈل کنکٹیویٹی، بہتر جدید منظر، بچوں کے کھیلنے کی جگہ، کیوسک، فوڈ کورٹس وغیرہ شامل ہوں گے۔ انھیں ماحول دوست اور دیویانگ دوست کے طور پر دوبارہ تعومیر کیا جائے گا۔ ان اسٹیشن عمارتوں کا ڈیزائن مقامی ثقافت، ورثہ اور فن تعمیر سے تحریک لے گا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم اترپردیش میں گومتی نگر اسٹیشن کا افتتاح کریں گے جسے تقریبا 385 کروڑ روپئے کی لاگت سے دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔ مستقبل میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو پورا کرنے کے لیے ، اس اسٹیشن نے آمد اور روانگی کی سہولیات کو الگ الگ کیا ہے۔ یہ شہر کے دونوں اطراف کو مربوط کرتا ہے. ۔ اس سینٹرل ایئر کنڈیشنڈ اسٹیشن میں مسافروں کی جدید سہولیات موجود ہیں جیسے ایئر کنکورس، ہجوم سے پاک گردش، فوڈ کورٹس اور اوپری اور نچلے تہہ کنکورس میں پارکنگ کی کافی جگہ۔

وزیر اعظم 1500 روڈ اوور برجز اور انڈر پاسز کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ روڈ اوور برج اور انڈر پاس 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ان پروجیکٹوں کی کل لاگت تقریبا 21،520 کروڑ روپے ہے۔ یہ پروجیکٹ بھیڑ بھاڑ کو کم کریں گے، حفاظت اور رابطے میں اضافہ کریں گے، صلاحیت کو بہتر بنائیں گے، اور ریل سفر کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru

Media Coverage

In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم نے سنسکرت سبھاشتم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو کامیابی کی سمت لے جاتی ہے
April 30, 2026

 وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کو  اجاگر کرتے ہوئے آج ایک سنسکرت سبھاشتم کو مشترک کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل متحرک رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں  تحریر کیا:

محنت کش اور توانائی سے بھرپور شہری ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں جن کی محنت ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتی ہے۔ ان کی کوششوں کی بدولت  ملک کو خوشحالی، خود انحصاری اور ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

अनिर्वेदो हि सततं सर्वार्थेषु प्रवर्तकः।

करोति सफलं जन्तोः कर्म यच्च करोति सः॥

جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل سرگرم اور متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پورا کرنے کا عزم کرتا ہے۔