یہ آغاز ’لائف گلوبل کال فار پیپرز‘ شروع کرنے کے لئے کیا جائے گا، جس کے ذریعہ اس موقع پر ماحولیات کے بارے میں بیدار طرز زندگی اختیار کرنے کے لیے خیالات طلب کئے جائیں
لائف (LiFE)کا خیال وزیراعظم نے گلاسگو میں سی او پی 26 کے دوران پیش کیا تھا
یہ خیال ’بغیر سوچے سمجھے اور تباہ کاری کھپت‘ کی جگہ ’سوچ سمجھ کر اور غور و خوص کے ساتھ استعمال‘ پر توجہ مرکوز کرتا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 جون 2022 کو شام 6 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک عالمی پہل ‘لائف اسٹائل فار دی انوائرنمنٹ (LiFE)موومنٹ’ کا آغاز کریں گے۔ یہ آغاز ’لائف گلوبل کال فار پیپرز‘  شروع کرنے کے لئے کیا  گا جس کے ذریعہ  ماہرین تعلیم، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں وغیرہ سے  خیالات اور تجاویز کو طلب کی جائیں گی تاکہ ماحولیات کے بارے میں  بیدار  طرز زندگی اختیار کرنے کے لیے دنیا بھر میں لوگوں، کمیونٹیز اور تنظیموں کو متاثر  اور  تیار کیا جا سکے۔ وزیراعظم پروگرام کے دوران کلیدی خطبہ بھی دیں گے۔

اس پروگرام میں دیگر معزز کے ساتھ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن  کے کو چیئرمین جناب بل گیٹس،کلائمٹ انکنومسٹ لارڈ نکولس اسٹرن، نج تھیوری کے مصنف؛ پروفیسر کاس سنسٹین، ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او اور صدر جناب  انیرودھ داس گپتا،؛یو این ای پی  کی عالمی سربراہ محترمہ انگر اینڈرسن؛ یو این ڈی پی کے گلوبل ہیڈ جناب اچم اسٹینراور عالمی  بینک کے صدر جناب ڈیوڈ مالپاس بھی شریک ہوں گے۔

لائف (LiFE)کا  خیال وزیراعظم  نےگزشتہ برس گلاسگو میں  اقوام متحدہ کی آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق  پارٹیوں کی 26 ویں کانفرنس (سی او پی 26) کے دوران پیش کیا تھا۔ یہ خیال ماحولیات کے بارے میں بیداری ایسی طرز زندگی کو فروغ دیتا ہے جو’بغیر سوچے سمجھے اور تباہ کاری کھپت‘ کی جگہ ’سوچ سمجھ کر  اور غور و خوص کے ساتھ استعمال‘ پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s contribution to BRICS: Nari Shakti moves from promise to delivery

Media Coverage

India’s contribution to BRICS: Nari Shakti moves from promise to delivery
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the President of Iran
June 30, 2026
President Pezeshkian briefs PM on the recent developments in West Asia.
PM welcomes the understanding reached and reiterates the need for continued efforts for lasting peace and stability.

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the President of the Islamic Republic of Iran, H.E. Dr. Masoud Pezeshkian.

President Pezeshkian briefed the Prime Minister on the recent developments in West Asia and the way forward.

Prime Minister welcomed the understanding reached, and reiterated India’s consistent position that all issues must be resolved through dialogue and diplomacy.

Prime Minister reiterated the need for continued efforts to ensure lasting peace and stability in the region, and for safeguarding freedom of navigation and commerce.