نئی دہلی۔ 11  جولائی   وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 جولائی کو شام 5 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹوکیو اولمپکس کے لئے جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سےکی جانے والی یہ  بات چیت کھلاڑیوں کو کھیلوں میں شرکت سے پہلے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ٹوکیو – 2020 میں ہندوستانی  دستے کی  تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے من کی بات  میں کچھ کھلاڑیوں کے متاثر کن سفر پر بھی تبادلہ خیال کیا  تھا ۔ علاوہ ازیں قوم کو آگے آنے اور دل کی گہرائیوں سے ان کا ساتھ دینے پر زور دیا تھا ۔

اس پروگرام میں کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیرجناب انوراگ ٹھاکر؛ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیرمملکت جناب نیسیت پرمانک اور وزیر قانون جناب کیرن رجیجو شرکت کریں گے۔

 

ہندوستانی دستے کے بارے میں

ہندوستان سے 18 کھیلوں میں کل 126 ایتھلیٹ ٹوکیو جارہے ہیں۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے جسے ہندوستان کسی بھی اولمپکس میں بھیج رہا ہے۔ 18 کھیلوں میں 69 مجموعی ایونٹ  ہوں گے جن میں ہندوستان حصہ لے گا ۔ یہ بھی ملک کے لئے اب تک کا سب سے زیادہ ایونٹ ہے۔

شراکت کے لحاظ سے کئی قابل ذکر فرسٹ ہیں۔ اپنی تاریخ میں پہلی بار ، ہندوستان کی ایک فینسر (بھوانی دیوی) نے اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ نیترا کمان اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون سیلر ہیں۔ ساجن پرکاش اور سری ہری نٹراج ہندوستان سے پہلے تیراک ہیں جنہوں نے تیراکی میں ’اے‘ اہلیت کا معیار حاصل کرکے اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔   

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament

Media Coverage

MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 دسمبر 2025
December 21, 2025

Assam Rising, Bharat Shining: PM Modi’s Vision Unlocks North East’s Golden Era