وزیر اعظم ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس، ڈیجیٹل کورٹس 2.0 اور سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ سمیت متعدد ٹیکنالوجی اقدامات کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 جنوری کو سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ آف انڈیا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا افتتاح کریں گے۔

سپریم کورٹ کے 75ویں سال کی نقاب کشائی کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہریوں پر مبنی معلومات اور ٹیکنالوجی کے اقدامات کا آغاز کریں گے جن میں ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس (ڈیجی ایس سی آر)، ڈیجیٹل کورٹس 2.0 اور سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس (ایس سی آر) سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ملک کے شہریوں کو مفت اور الیکٹرانک فارمیٹ میں فراہم کرے گی۔ ڈیجیٹل ایس سی آر کی اہم خصوصیات یہ ہیں کہ 1950 سے سپریم کورٹ کی رپورٹوں کی تمام 519 جلدیں، جن میں 36,308 مقدمات شامل ہیں، ڈیجیٹل فارمیٹ، بک مارک، صارف دوست، اور کھلی رسائی کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

ڈیجیٹل کورٹس 2.0 ایپلی کیشن ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت ضلعی عدالتوں کے ججوں کو الیکٹرانک شکل میں عدالتی ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے ایک حالیہ اقدام ہے۔ اس کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے ساتھ آواز کو ریئل ٹائم کی بنیاد پر متن میں نقل کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کریں گے۔ نئی ویب سائٹ انگریزی اور ہندی میں دو لسانی فارمیٹ میں ہوگی اور اسے صارف دوست انٹرفیس کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
UPI reigns supreme in digital payments kingdom

Media Coverage

UPI reigns supreme in digital payments kingdom
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister watches ‘The Sabarmati Report’ movie
December 02, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today watched ‘The Sabarmati Report’ movie along with NDA Members of Parliament today.

He wrote in a post on X:

“Joined fellow NDA MPs at a screening of 'The Sabarmati Report.'

I commend the makers of the film for their effort.”