ترجیحی شعبے: سیاحت، زرعی-خوراک کی ڈبہ بندی، ٹیکسٹائلز، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچہ، توانائی، تفریح اور کھیل
سمٹ کا مقصد شمال مشرقی خطے کو مواقع کی سرزمین کے طور پر اجاگر کرنا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے

شمال مشرقی خطے کو مواقع کی سرزمین کے طور پر اجاگر کرنے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور اہم فریقین، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 مئی کو صبح تقریباً 10:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ’’رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ، ایک دو روزہ تقریب ہے جو 23 سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔ یہ سمٹ اجلاس سے قبل مختلف   سرگرمیوں کا حاصل ہے جن میں روڈ شوز کی سیریز، ریاستی سطح پر راؤنڈ ٹیبل ملاقاتیں، ایمبیسیڈرز میٹ اور دو طرفہ چیمبرز میٹ شامل ہیں، جو مرکزی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کی فعال معاونت سے منعقد کی جا رہی ہیں۔اس سمٹ میں وزارتی سیشنز، حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان ملاقاتیں (بی2جی)، کاروباری اداروں کے مابین ملاقاتیں (بی2بی)، اسٹارٹ اپس اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنائی گئی پالیسیوں اور اقدامات کی نمائش شامل ہوگی۔

سرمایہ کاری کے فروغ کے ترجیحی شعبوں میں سیاحت و ہوٹل انڈسٹری، زرعی- خوراک کی ڈبہ بندی اور اس سے متعلقہ شعبے، ٹیکسٹائلز، ہینڈلوم اور دست کاری، صحت عامہ، تعلیم اور ہنر مندی کا فروغ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی یا آئی ٹی سے منسلک خدمات، بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس، توانائی، اور تفریح و کھیل شامل ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How India, Australia clinched Uranium deal

Media Coverage

How India, Australia clinched Uranium deal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over loss of lives due to boat capsizing in South 24 Parganas district of West Bengal
July 13, 2026
Prime Minister announces ex-gratia

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to the capsizing of a boat in the South 24 Parganas district of West Bengal.

The Prime Minister conveyed his thoughts to the bereaved families in this hour of grief and prayed for the speedy recovery of the injured.

The Prime Minister announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“The loss of lives due to the capsizing of a boat in the South 24 Parganas district of West Bengal is deeply painful. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. May the injured recover at the earliest.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”