وزیر اعظم اقوام متحدہ کے تعاون سے متعلق بین الاقوامی سال 2025 کا بھی آغاز کریں گے
کانفرنس کا موضوع، ’’کوآپریٹوز سب کے لیے خوشحالی کا اباعث ہیں ‘‘، بھارتی حکومت کے ویژن ’’سہکار سے سمردھی ‘‘ (تعاون سے خوشحالی) کے عین مطابق ہے

وزیر اعظم نریندر مودی 25 نومبر کو بین الاقوامی کوآپریٹیو اتحاد ( آئی سی اے) عالمی کوآپریٹو کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے اور اقوام متحدہ کے تعاون سے متعلق بین الاقوامی سال 2025کا آغاز بھی  کریں گے۔ یہ تقریب سہ پہر 3 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

130 سالہ تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی کوآپریٹیو اتحاد ( آئی سی اے)  کی گلوبل کوآپریٹو کانفرنس اور جنرل اسمبلی ، بھارت میں منعقد ہو رہی ہے۔ آئی سی اے عالمی تعاون تحریک کا ایک ممتاز ادارہ ہے۔ یہ کانفرنس انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (افکو)، آئی سی اے، حکومت ہند، اور بھارتی کوآپریٹوز جیسے امول اور کریبھکو (کے آر آئی بی ایچ سی او) کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے،  جو  25 سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔

کانفرنس کا موضوع ’’کوآپریٹوز سب کے لیے خوشحالی  کا باعث ہیں ‘‘ہے، جو بھارتی حکومت کے ویژن ’’سہکار سے سمردھی‘‘ (یعنی تعاون سے خوشحالی) سے مطابقت رکھتا ہے ۔ اس کانفرنس میں مباحثے، پینل سیشنز، اور ورکشاپس کا انعقاد ہوگا، جن میں خاص طور پر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)کے حصول کے لیے دنیا بھر کے کوآپریٹوز کو درپیش چیلنجزوں اور مواقع پر بات کی جائے گی۔ ان موضوعات میں غربت کا خاتمہ، صنفی مساوات، اور پائیدار معاشی ترقی شامل ہیں۔

وزیر اعظم  تعاون سے متعلق بین الاقوامی سال 2025کا آغاز کریں گے، جس کا موضوع ’’کوآپریٹوز بہتر دنیا کی تعمیر کرتے ہیں‘‘ہوگا۔ اس مہم کے تحت اس بات پر زور دیا جائے گا کہ تعاون پر مبنی تنظیمیں کس طرح معاشرتی شمولیت، معاشی خود مختاری، اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز، تعاون کو عدم مساوات کم کرنے، معیاری کام کے مواقع فراہم کرنے، اور غربت کے خاتمے میں اہم قرار دیتے ہیں۔ سال 2025 کا یہ عالمی اقدام دنیا کے اہم مسائل کو حل کرنے میں کوآپریٹو اداروں کی طاقت کو اجاگر کرے گا۔

وزیر اعظم ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے، جو بھارت کی تعاون تحریک سے وابستگی کی علامت ہوگی۔ یہ ڈاک ٹکٹ کنول کو نمایاں کرتا ہے، جو امن، طاقت، لچک، اور ترقی کی علامت ہے اور پائیداری اور معاشرے کی  ترقی کے کوآپریٹو اقدار کو ظاہر کرتا ہے۔ کنول کی پانچ پنکھڑیاں پانچ عناصر (پنچ تتو) کی نمائندگی کرتی ہیں، جو ماحولیاتی، سماجی، اور معاشی پائیداری میں کوآپریٹوز کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ ڈیزائن میں زراعت، ڈیری، ماہی گیری، صارفین پر مبنی کوآپریٹوز، اور ہاؤسنگ جیسے شعبے شامل ہیں، جبکہ ڈرون،  زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

اس تقریب میں بھوٹان کے معزز وزیر اعظم ڈاشو ژھنگ ٹوبگے، فجی کے نائب وزیر اعظم معزز مانوا کمی کمیکا، اور دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے  تین ہزار مندوبین شرکت کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's engineering goods exports rise 21 pc in June, Oman shipments jump five‑fold

Media Coverage

India's engineering goods exports rise 21 pc in June, Oman shipments jump five‑fold
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Weightlifter, Bindyarani Devi Sorokhaibam on winning Bronze at Commonwealth Games 2026
July 28, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has congratulated Weightlifter, Bindyarani Devi Sorokhaibam on winning the Bronze medal in the women’s 58 kg weightlifting event at the Commonwealth Games 2026.

The Prime Minister said that her success is the result of her hard work and determination.

Shri Modi extended his best wishes to her for her future endeavours.

The Prime Minister wrote on X;

“Yet another medal for India in Weightlifting! Proud of Bindyarani Devi Sorokhaibam for winning a Bronze in the Women's 58kg event at the Glasgow Commonwealth Games. Her success is due to her hard work and determination. Wishing her the very best for the endeavours ahead.

#CWG2026”