وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جولائی کو صبح تقریباً 11:00 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51,000 سے زیادہ نئی تقرری پانے  والے نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وہ  نئے تقرر پانے والے افرادسے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار میلہ روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ روزگار میلہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ملک بھر میں روزگار میلوں کے ذریعے اب تک 10 لاکھ سے زائد تقرر نامے جاری  کیے جا چکے ہیں۔

16واں روزگار میلہ ملک بھر میں 47 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ یہ تقرریاں مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں ہو رہی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے افراد وزارت ریلوے، وزارت داخلہ، محکمہ ڈاک، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت محنت اور روزگار کے دیگر محکموں اور وزارتوں میں مقرر کئے جائیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Tractor sales cross 10 lakh mark in FY26 on strong rural demand, GST cut

Media Coverage

Tractor sales cross 10 lakh mark in FY26 on strong rural demand, GST cut
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 12 اپریل 2026
April 12, 2026

Trust, Technology & Transformation: How India is Building a Viksit Bharat Under PM Modi