Share
 
Comments

نئی دہلی،  18 /فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 فروری 2021 کو صبح 10:30 بجے ہونے والی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی چھٹی میٹنگ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ کے ایجنڈے میں زراعت، بنیادی ڈھانچہ، مینوفیکچرنگ، فروغ انسانی وسائل، زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی اور صحت و غذائیت پر غور و خوض شامل ہے۔

گورننگ کونسل بین شعبہ جاتی، بین محکمہ جاتی اور وفاقی امور پر تبادلہ خیال کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کراتی ہے۔ اس میں وزیراعظم، ریاستوں اور قانون ساز ادارے والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹی) کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر شامل ہوتے ہیں۔ چھٹی میٹنگ میں پہلی بار لداخ کو داخلہ ملے گا۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے طور پر شرکت ہوگی۔ اس بار ایڈمنسٹریٹروں کی سربراہی والے دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ میٹنگ میں گورننگ کونسل کے باعتبار عہدہ اراکین، مرکزی وزراء، وائس چیئرمین، اراکین اور نیتی آیوگ کے سی ای او اور بھارت سرکار کے دیگر سینئر اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Minister of Railways, Communications and Electronics & IT Ashwini Vaishnaw writes: Technology at your service

Media Coverage

Minister of Railways, Communications and Electronics & IT Ashwini Vaishnaw writes: Technology at your service
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،27 مارچ 2023
March 27, 2023
Share
 
Comments

Blessings, Gratitude and Trust for PM Modi's Citizen-centric Policies