وزیراعظم کل این سی سی ریلی میں شرکت کریں گے

Published By : Admin | January 27, 2020 | 13:34 IST

نئی دہل۔27؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کل نئی دہلی میں کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) ریلی میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم این سی سی کے مختلف دستوں کی طرف سے گارڈآف آنر کامعائنہ کریں گے اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیں گے۔ کلچرل پروگرام کے ساتھ ساتھ این سی سی کے کیڈٹ وزیراعظم کے سامنے ایڈوینچر کھیل کود، موسیقی او رپرفارمنس آرٹس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم قابل تعریف این سی سی کیڈٹوں میں ایوارڈ تقسیم کریں گے اور بعد میں ان سے خطاب کریں گے۔

ہر سال این سی سی کے سینکڑوں کیڈٹ یوم جمہوریہ کے کیمپ کیلئے نئی دہلی آتے ہیں، پچھلے سال وزیراعظم نے این سی سی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قدرتی آفات کے وقت راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیوں میں ان کی کوششوں کی تعریف کی تھی اور سوچھ بھارت ابھیان کے فروغ میں ان کی کوششوں کو سراہا تھا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Inspiring India: Gujarat Woman's Solar Mission Earns PM Modi’s Praise, Invitation to I-Day Ceremony

Media Coverage

Inspiring India: Gujarat Woman's Solar Mission Earns PM Modi’s Praise, Invitation to I-Day Ceremony
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،06 اگست 2026
August 06, 2026

New India Defies the Storm: Multi-Front Progress Under PM Modi