یہ پروگرام ریاستی حکومت کے ذریعے ضلع میں چار کلیدی اسکیموں کے 100 فیصد مکمل ہونے کے جشن کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 مئی، 2022 کو صبح میں 10 بج کر 30 منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے بھروچ میں منعقد ہونے والے ’اُتکرش سماروہ‘ سے خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام ریاستی حکومت کے ذریعے ضلع میں چار کلیدی اسکیموں کے 100 فیصد مکمل ہونے کے جشن کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس سے ضرورت مندوں کو بروقت مالی مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

بھروچ کی ضلع انتظامیہ نے  بیواؤں، بزرگوں اور بے سہارا شہریوں کو  مدد فراہم کرنے والی اسکیموں کے  مکمل طور پر نفاذ کو یقینی بنانے کے مقصد سے، اس سال یکم جنوری سے 31 مارچ تک ’اُتکرش پہل‘ کی مہم چلائی تھی۔ چاروں اسکیموں، یعنی ’گنگا سوروپ آرتھک سہائے یوجنا‘، ’اندرا گاندھی وردھ سہائے یوجنا‘، ’نرادھار وردھ آرتھک سہائے یوجنا‘ اور ’راشٹریہ کٹمب سہائے یوجنا‘ کے تحت کل 12854 مستفیدین کی نشاندہی کی گئی تھی۔

اس مہم کے دوران،  جن لوگوں کو اسکیم سے فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا ان کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لیے تعلقہ کی سطح پر وہاٹس ایپ ہیلپ لائن نمبروں کا اعلان کیا گیا تھا۔  ضلع کے تمام گاؤوں اور میونسپلٹی  والے علاقوں کے وارڈوں میں اُتکرش کیمپ لگائے گئے تھے، جہاں ضروری کاغذات جمع کرانے والے درخواست گزاروں کو اسی جگہ منظوری  دے دی گئی تھی۔ اس مہم کو مزید آگے بڑھانے والے اُتکرش کے معاونین کو اجرت بھی دی گئی تھی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
I planned to set up semiconductor factory in India 2 decades ago, but government was shackled then: PM Modi

Media Coverage

I planned to set up semiconductor factory in India 2 decades ago, but government was shackled then: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays tribute to Shri Ram Vilas Paswan ji
July 05, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, paid tributes to former Union Minister Shri Ram Vilas Paswan ji on his birth anniversary today."He made significant contributions to the upliftment of society's deprived and weaker sections. He will always be remembered for his dedication to public service and national service", Shri Modi remarked.

The Prime Minister posted on X:

पूर्व केंद्रीय मंत्री रामविलास पासवान जी की जयंती पर उन्हें मेरी भावभीनी श्रद्धांजलि। समाज के वंचित और कमजोर वर्गों के उत्थान के लिए उन्होंने अहम योगदान दिया। जनसेवा और राष्ट्रसेवा के प्रति अपने समर्पण भाव के लिए वे हमेशा याद किए जाएंगे।