وزیراعظم جناب نریندر مودی 22 ستمبر 2020 بروز منگل دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آئی آئی ٹی گوہاٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر آسام کے وزیراعلی جناب سربا نند سونووال، مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک، تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے اور دیگر معززین بھی شرکت کریں گے۔
کل 1803 طلبا ء اپنی ڈگریاں حاصل کریں گے جن میں 687 بی ٹیک اور 637 ایم ٹیک طلبا شامل ہیں۔


