یہ سیمینار معاشرے میں خاتون سنتوں کے رول اور خواتین کا بااختیار بنانے کے سلسلے میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے

وزیراعظم  جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شام چھ بجے  دھورڈو کچھ میں واقع خاتون سنتوں کے کیمپ میں  خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب کریں گے۔یہ سیمینار  معاشرے میں  خاتون سنتوں  کے رول اور خواتین کا بااختیار بنانے کے سلسلے میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ دھورڈو میں اس سیمینار میں  500 سے زیادہ سنت  خواتین شرکت کریں گی۔

سیمینار میں  ثقافت، مذہب، خواتین کی ترقی، تحفظ، سماجی حیثیت اور بھارتی ثقافت میں خواتین کے رول سے متعلق اجلاس شامل ہوں گے۔ خواتین کو فائدہ پہنچانے والی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی فلاح و بہبود کی  اسکیموں  کے ساتھ  خواتین کی حصولیابیوں کے بارے میں  بھی بات چیت کی جائے گی۔

اس سیمینار میں مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی، مرکزی وزرائے  مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار  بھی  شرکت  کریں گی۔ اس تقریب میں سادھوی ریتھمبرا، مہا منڈلیشور کنکیشوری دیوی بھی شرکت کریں گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IIT Madras incubates 112 startups, files 431 patents in FY26 milestone year

Media Coverage

IIT Madras incubates 112 startups, files 431 patents in FY26 milestone year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 28 اپریل 2026
April 28, 2026

From Orchids to Expressways: PM Modi’s Blueprint for a Self-Reliant, Connected & Proud India