وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جنوری 2023 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 108ویں انڈین سائنس کانگریس (آئی ایس سی) سے خطاب کریں گے۔

اس سال کے آئی ایس سی کا مرکزی موضوع  ’’خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی‘‘ ہے۔ اس کانگریس میں  پائیدار ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور اس  مقصد کو حاصل کرنے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے رول  پر بات چیت کی جائے گی۔ شرکاء تدریس، تحقیق اور صنعت کے اعلیٰ شعبوں میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو ایس ٹی ای ایم-اسٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) کی تعلیم، تحقیق  کے  مواقع تک  مساوی رسائی    فراہم کرانے اور اقتصادی شراکت داری  کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی شراکت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا جس میں معروف خاتون سائنسدانوں کے لیکچرز بھی ہوں گے۔

آئی ایس سی کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ بچوں میں سائنسی دلچسپی اور مزاج کو تحریک دینے  میں مدد کے لیے چلڈرن سائنس کانگریس بھی منعقد کی جائے گی۔ کسانوں کی سائنس کانگریس، بائیو اکانومی کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کو زراعت کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ قبائلی سائنس کانگریس بھی منعقد کی جائے گی، جو قبائلی خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی قدیم علمی نظام اور عمل کی سائنسی نمائش کے لئے  ایک پلیٹ فارم بھی ہوگا۔

اس  کانگریس کا پہلا اجلاس 1914 میں منعقد کیا گیا تھا۔ آئی ایس سی کا 108 واں سالانہ اجلاس راشٹرسنت توکادوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا، جو کہ  اس سال اپنی صد سالہ تقریب بھی منا رہی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India steps up semiconductor push, seeks to turn ‘Make In India’ into ‘Engineer in India’

Media Coverage

India steps up semiconductor push, seeks to turn ‘Make In India’ into ‘Engineer in India’
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlighting prayers for peace, well-being, and harmony with nature
September 07, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting prayers for peace, well-being, and harmony with nature.

The Prime Minister wrote on X;

"शं नो वातः पवतां शं नस्तपतु सूर्यः।

शं नः कनिक्रदद् देवः पर्जन्योऽभिवर्षतु॥"

May the wind blow for us in a peaceful, wholesome, and purifying way. May the Sun shine upon us as a source of well-being and blessing. May it's warmth and light bring us comfort and joy. And may the divine Rain-God, Parjanya, shower life-giving and auspicious rain upon us.