وزیراعظم مودی کی کویت کے امیر سے گفتگو

Published By : Admin | June 9, 2026 | 15:33 IST
دونوں رہنماؤں کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا
وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا
وزیراعظم نے کویت میں بھارتی برادری کی فلاح و بہبود اور حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کے لیے امیرِ کویت کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے امیر، عالی مرتبہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے امن و استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری کی اپیل کو دہرایا۔

وزیراعظم نے کویت میں مقیم بڑی بھارتی برادری کی مستقل فلاح و بہبود اور حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کے لیے عالی مرتبہ امیرِ کویت کا شکریہ ادا کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Teachers: The artists of education

Media Coverage

Teachers: The artists of education
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،7 اگست 2026
September 07, 2026

Vasudhaiva Kutumbakam in Action: Tech Hub, Border Villages, Global Leadership by PM Modi