وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر عزت مآب جناب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم جناب مودی اور امریکہ کے صدر جناب ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور امریکہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم جناب مودی نے لکھا:
‘‘میں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ بہت خوشگوار اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ہم نے اپنے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان اور امریکہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے’’۔
@realDonaldTrump
@POTUS”
Had a very warm and engaging conversation with President Trump. We reviewed the progress in our bilateral relations and discussed regional and international developments. India and the U.S. will continue to work together for global peace, stability and prosperity.…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2025


