وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیداری اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کے ذریعے غذائی قلت کی لعنت سے نمٹنے کے بارے میں اوڈیشہ کے بالانگیر کی رکن پارلیمنٹ محترمہ سنگیتا کماری سنگھ دیو کے سلسلہ وار ٹویٹس کا جواب دیا۔
ایک سلسلہ وار ٹویٹس میں، ایم پی بالانگیر، اڈیشہ نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے زیراہتمام پوشن ابھیان کے حکومتی اقدام کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پوشن ابھیان اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ بچے اب صحت مند پیدا ہوں اور ان کی بہترین پرورش ہو۔ انہوں نے سوچھ بھارت کے بارے میں لوگوں کو وزیر اعظم کی واضح کال کے بارے میں بھی بات کی اور فوری طور پر لوگ ان کے پیغام کے ساتھ اپنے آپ کو مضبوطی کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ پوشن ابھیان کی کہانی بھی ایسی ہی ہے، جو حکومت کے موثر نفاذ اور شہریوں کی فعال شرکت کی وجہ سے کامیاب ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
‘’بیداری اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کے ذریعے غذائی قلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیےدلچسپ سلسلے وار ٹوئٹس ۔”
An interesting thread on tackling the menace of malnutrition through awareness and mass participation. https://t.co/h4pps4ACHh
— Narendra Modi (@narendramodi) April 10, 2023
ସଚେତନତା ଏବଂ ଜନ ଭାଗିଦାରୀ ଜରିଆରେ ଅପପୁଷ୍ଟି ସମସ୍ୟାର ନିୟନ୍ତ୍ରଣ ଏକ ଆକର୍ଷଣୀୟ ସୂତ୍ର । https://t.co/h4pps4ACHh
— Narendra Modi (@narendramodi) April 10, 2023


