وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیات سے متعلق تحفظ کے تئیں پرجوش تمام لوگوں کی ستائش کرتے ہوئے سبھی کو نیک خواہشات پیش کیں ۔
وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے کہا کہ یہ دن ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا کام کرتا ہے ، جس میں گزشتہ دہائی کے دوران حکومت کے متعدد اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے جس نے ماحولیات کے لیے سازگار احاطے کو بڑھایا ہے اور جانوروں کی متعدداقسام کی تعداد میں اضافہ کیا ہے ۔
جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے دکھایا ہے کہ کس طرح اجتماعی کوششیں ، مضبوط پالیسیاں ، سائنس میں یقین اور اختراع ماحولیات کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کو بھی اجاگرکیا کہ ہندوستان کو اپنے حیاتیاتی تنوع پر بے پناہ فخر ہے ، جو متنوع ماحولیاتی نظام کے ذریعے بے شمار اقسام اور معاش میں  بھی معاون ہے۔

خصوصی اقسام  کی بازیابی میں قابل ذکر پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ گریٹ انڈین بسٹرڈ، برفانی چیتے ، سلوتھ بیئرس اور چیتوں کے تحفظ کی کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ کس طرح پائیدار عزم جنگلی حیات اور ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم جناب مودی نے مزید کہا کہ ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ جیسے اقدامات نے ہر سال تقریباً 1.1 لاکھ ہیکٹر جنگلات کا اضافہ کرنے میں اہم رول  ادا کیا ہے ۔

جناب مودی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ  ‘ایک کرۂ ارض، ایک کنبہ اور ایک مستقبل’ کے اصول کی رہنمائی میں ہندوستان مشن لائف کے جذبے کے ذریعے ایک صاف ستھرا ، ماحول کے لیے سازگار اور زیادہ پائیدار پیلینٹ بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا ۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ گہرا ثقافتی جذبہ  روایتی ہندوستانی حکمت میں خوبصورتی سے جھلکتا ہے۔ وزیراعظم نے ماحولیات سے متعلق تحفظ کے پیغام کو تقویت دینے کے لیے ایک سنسکرت شبھاشتم بھی شیئر کیا۔

ایکس پر سلسلے وارپوسٹ میں ، وزیر اعظم نے کہاکہ:

‘‘ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر سبھی کو نیک خواہشات ۔  میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرنا چاہوں گا جو ماحولیاتی تحفظ کے تئیں میں پرجوش ہیں ۔ یہ دن  ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے ۔  پچھلی دہائی کے دوران ہماری حکومت کی متعدد کوششیں اس سمت میں ہمارے کام کو اجاگر کرتی ہیں ۔ ہندوستان کی کچھ اہم کامیابیوں میں ماحول کے لیے سازگار احاطے کو بڑھانا اور کئی جانوروں کی آبادی میں اضافہ شامل ہے ۔ ہندوستان کے لوگوں نے دکھادیا ہے کہ کس طرح اجتماعی کوششیں ، پالیسیاں ، سائنس اور اختراع پر یقین ہمارے ماحول کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

 

‘‘ہمیں ہندوستان میں اپنے حیاتیاتی تنوع پر نہایت فخر ہے ۔  ہمارا متنوع ماحولیاتی نظام بے شمار اقسام اور معاش میں معاون ہے ۔  خصوصی بحالی میں ہماری کوششیں بھی قابل ذکر رہی ہیں ۔  گریٹ انڈین بسٹرڈ ، برفانی چیتوں ، سلوتھ ریچھوں اور چیتوں کے تحفظ کی کوششوں نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ کس طرح پائیدار عزم، جنگلی حیات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی میں مدد کر سکتا ہے ۔  ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ جیسے اقدامات نے ہر سال تقریباًٍٍ 1.19 لاکھ ہیکٹر جنگل کا رقبہ بڑھانے میں اہم تعاون کیا ہے ۔’’

 

‘‘ایک کرۂ ارض، ایک کنبہ اور ایک مستقبل’کی رہنمائی میں ، ہم مشن لائف کے جذبے کے ذریعے ایک صاف ستھرے ، ماحولیات کے لیے سازگاراور زیادہ پائیدار پیلینٹ کی سمت کام کرتے رہیں گے ۔

“प्रकृति का संरक्षण केवल एक दायित्व नहीं, बल्कि हमारी संस्कृति और संस्कारों का भी अभिन्न हिस्सा है।

मधु वाता ऋतायते मधु क्षरन्ति सिन्धवः।
माध्वीर्नः सन्त्वोषधीः॥"

 

May the air flow pleasantly and beneficially around us, may the rivers provide life-giving and nourishing water, and may herbs and plants bring health and well-being to all living beings.

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Mapping the subsurface: How ICAR’s ‘Soil Intelligence’ is reshaping India’s mega infrastructure boom

Media Coverage

Mapping the subsurface: How ICAR’s ‘Soil Intelligence’ is reshaping India’s mega infrastructure boom
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیر اعظم نے آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا
September 11, 2026

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ ونوبا بھاوے کی جینتی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آچاریہ ونوبا بھاوے کا پُرجوش نعرہ ’’جے جگت‘‘ تمام حدود سے بالاتر تھا اور اس نے انسانیت کو سب سے مقدم رکھا۔

جناب مودی نے کہا کہ آچاریہ ونوبا بھاوے نے اپنی مختلف کوششوں کے ذریعے سب کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے کام کیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مساوات، وقار اور خدمت پر ان کے اٹل اعتمادنے معاشرے کے سب سے محروم طبقات کو طاقت فراہم کی۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’آچاریہ ونوبا بھاوے کی جینتی پر انہیں خراجِ عقیدت۔

ان کا پُرجوش نعرہ ‘جے جگت’ تمام حدود سے بالاتر تھا اور انہوں نے انسانیت کو سب سے مقدم رکھا۔

اپنی مختلف کوششوں کے ذریعے انہوں نے سب کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لئے کام کیا۔

مساوات، وقار اور خدمت پر ان کے غیر متزلزل یقین نے معاشرے کے سب سے پسماندہ طبقات کو طاقت فراہم کی۔‘‘