وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مسلح افواج کے احترام اور اعزاز میں اپنے سوشل میڈیا پروفائل کی تصاویر تبدیل کریں

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آپریشن سندور کے ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کی بہادری، درست حکمت عملی اور عزم کو سلام پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے پہلگام میں بے گناہ ہندوستانی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط مؤقف اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس آپریشن سے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، مکمل تیاری اور باہمی تال میل پر مبنی طاقت نمایاں ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی باہمی ہم آہنگی بھی ظاہر ہوئی، جبکہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب ہندوستان کی کوششوں سے قومی سلامتی کو حاصل ہونے والی مضبوطی بھی سامنے آئی۔

جناب نریندر مودی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہندوستان  دہشت گردی اور اس کے معاون نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران مسلح افواج نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان کے عوام پر حملہ کرنے والوں کو سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو اپنے مسلح افواج پر فخر ہے۔

مسلح افواج اور آپریشن سندور کی کامیابی کے احترام کے طور پر وزیر اعظم نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اپنی ڈسپلے تصاویر کو اُن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سے تبدیل کریں۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

“ایک سال پہلے ہماری مسلح افواج نے #آپریشن سندور کے دوران بے مثال بہادری، درست حکمتِ عملی اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیاتھا۔ انہوں نے پہلگام میں بے گناہ ہندوستانیوں پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پوری قوم اپنی افواج کی جرأت اور شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے۔

آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط ردِعمل اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، مکمل تیاری اور مربوط طاقت بھی اجاگر ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اس سے افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی بھی نمایاں ہوئی اور یہ ثابت ہوگیا کہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب ہندوستان کی کوششوں سے قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا  گیاہے۔

آج، ایک سال بعد بھی، ہم دہشت گردی اور اس کے معاون نظام کو ختم کرنے کے اپنے عزم پر پوری طرح قائم ہیں۔”

“ایک سال پہلے #آپریشن سندور کے دوران ہماری مسلح افواج نے اپنی بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور ہمارے عوام پر حملہ کرنے والوں کو سخت اور کرارا جواب دیا۔ ہر ہندوستانی کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔اپنی افواج اور آپریشن سندور میں اُن کی کامیابی کے احترام میں آئیے ہم سب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اپنی ڈسپلے تصاویر کو نیچے شیئر کی گئی تصویر سے تبدیل کریں۔”

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'There could be no Netflix globally without India': Ted Sarandos on growth, cricket and AI

Media Coverage

'There could be no Netflix globally without India': Ted Sarandos on growth, cricket and AI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi shares Sanskrit Subhashitam recognizing Earth as the nurturing mother of all life
August 06, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today shared Sanskrit Subhashitam emphasising that humanity may live in harmony with the Earth, as earth is the nurturing mother of all life and the moral order that sustains her should be respected.

The Prime Minister shared a Sanskrit verse-

विश्वस्वं मातरमोषधीनां ध्रुवां भूमिं पृथिवीं धर्मणा धृताम्।

शिवां स्योनामनु चरेम विश्वहा॥

The Prime Minister posted on X:

विश्वस्वं मातरमोषधीनां ध्रुवां भूमिं पृथिवीं धर्मणा धृताम्।

शिवां स्योनामनु चरेम विश्वहा॥